کراچی؛ آئس برآمدگی کے کیس میں ملزم کو 7 سال قید، 50 ہزار روپے جرمانہ

مقدمے میں اشتہاری ملزم عباس کے دائمی وارنٹ جاری کردیے گئے

کراچی:

انسداد منشیات عدالت نے بلدیہ یوسف گوٹھ سے گرفتار ملزم شیر علی کو آئس برآمدگی کے مقدمے میں جرم ثابت ہونے پر 7 سال قید کی سزا سنا دی۔

عدالت نے ملزم کو 50 ہزار روپے جرمانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا جبکہ مقدمے میں اشتہاری ملزم عباس کے دائمی وارنٹ جاری کردیے گئے۔

اے این ایف کے پراسیکیوٹر عبدالحنان کے مطابق ادارے نے 2024 میں یوسف گوٹھ بس ٹرمینل پر کارروائی کے دوران شیر علی کو گرفتار کیا تھا۔

پراسیکیوٹر کے مطابق ملزم کے قبضے سے 2 کلو آئس برآمد کی گئی تھی۔ عدالت نے قرار دیا کہ ملزم کے وکیل، استغاثہ کی جانب سے پیش کیے گئے حقائق میں کوئی تضاد ثابت نہیں کرسکے۔

Load Next Story