ڈاکٹرز پر مبینہ غیر منصفانہ مقدمات، ایف بی آر کی پوز پالیسی کے خلاف احتجاج

وائے ڈی اے سندھ کے چیئرمین ڈاکٹر محبوب نورانی کی قیادت میں احتجاج کیا گیا

کراچی سمیت ملک بھر کے سرکاری و نجی اسپتالوں میں ڈاکٹرز کا احتجاج جاری ہے. این آئی سی ایچ اسپتال کراچی میں بھی ڈاکٹرز کی جانب سے احتجاج ریکارڈ کرایا گیا.

وائے ڈی اے سندھ کے چیئرمین ڈاکٹر محبوب نورانی کی قیادت میں احتجاج کیا گیا، ڈاکٹر محبوب نورانی کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز کے خلاف غیر منصفانہ ایف آئی آرز اور ہراسانی کسی صورت قبول نہیں.

پی ایم اے کے مطابق احتجاج کے باوجود تمام اسپتالوں کے ایمرجنسی وارڈز معمول کے مطابق فعال ہیں، احتجاجسی میں آنے والے مریضوں کو طبی سہولیات کی فراہمی جاری ہے.

Load Next Story