اسلام آباد میں موو اینڈ پک گالف کلب چیمپئن شپ کا انعقاد
موو اینڈ پک گالف کلب چیمپئن شپ کا انعقاد گزشتہ روز مارگلہ گرین گالف اسلام آباد میں ہوا جس میں غیر ملکی سفراء کے علاوہ ٹاپ رینکنگ گالفرز نے شرکت کی۔
اس موقع پر ونگ کمانڈر کھوکھر، جی ائم نکولس، ویردم پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر اعصام الحق قریشی اور دیگر شرکاء موجود تھے۔
وزیراعظم کے مشیر برائے سیاحت سردار یاسر خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیاحت اور کھیلوں کی پروموشن کیلئے ہم وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کے وژن کے مطابق ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنائیں گے، گالف دنیا کا مقبول ترین کھیل ہے اور ہم اس کھیل کو بھی پروموٹ کریں گے۔
سردار یاسر خان نے کہا کہ اس ایونٹ کا انعقاد ہر سال کیا جائے گا، ایونٹ میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والوں کی حوصلہ افزائی بھی کی جائے گی۔
نتائج کے مطابق ڈپلومیٹک گراس کیٹیگری میں ٹرانگ تھینگ نے پہلی پوزیشن حاصل کی، دوسرے نمبر پر کرنل نورے پن اوتھمن رہے، رنر اپ میں ایرک نمائاں رہے۔
ڈپلومیٹک نیٹ کیٹیگری میں شوشی پہلے نمبر پر اور دوسرے نمبر پر ٹرین اور رنر اپ میں ڈو اینڈ ٹائے نمائاں رہے، گراس ونر میں کمانڈر رضوان راشد جبکہ رنر اپ کیپٹن عالم اور دوسرے رنر اپ ضیاع خان رہے۔
نیٹ کیٹیگری میں ندیم عباسی پہلے جبکہ رنر اپ ڈاکٹر عامر خواجہ اور دوسرے نمبر پر تیمور حسن نمائاں رہے۔