حنا پرویز بٹ نے کراچی کو جیل قرار دینے پر حنا الطاف کو لاہور آنے کی دعوت دے دی

انہوں نے دعویٰ کیا کہ لاہور میں خواتین کو ہراسانی اور تشدد سے محفوظ رکھنے کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں۔

پاکستانی اداکارہ حنا الطاف کی جانب سے کراچی کو خواتین کے لیے جیل قرار دینے کے بیان پر چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ کا ردعمل سامنے آگیا۔

اس بیان پر حنا پرویز بٹ نے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ آپ لاہور آئیں کیونکہ یہاں خواتین خود کو لندن کے مقابلے میں زیادہ محفوظ محسوس کرتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی قیادت میں خواتین کا تحفظ اہم ترجیح ہے اور حکومت ایسا ماحول فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہے جہاں خواتین بلاخوف نقل و حرکت کر سکیں۔

Load Next Story