لے پالک بچی کے ساتھ زیادتی کرنے والے شخص کو عمر قید کی سزا

ملزم نے بچی کو گود لیا تھا اور اسی بچی کے ساتھ زیادتی کی، پراسیکیوٹر

لاہور:

سیشن کورٹ نے لے پالک بچی کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزم رمضان کو عمر قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔

ایڈیشنل سیشن جج رفاقت علی گوندل نے کیس کا فیصلہ سنایا۔ مقدمے کے مطابق ملزم نے بچی کو گود لیا تھا اور اسی بچی کے ساتھ زیادتی کی۔ واقعے سے متعلق ملزم کے خلاف تھانہ سندر میں زیادتی کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

پراسیکیوشن نے مقدمے میں ٹھوس شواہد عدالت میں پیش کیے۔ ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر وقار عابد بھٹی کی سربراہی میں کیس کی تفتیش مکمل کی گئی، جس کے بعد عدالت نے ملزم کو عمر قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔

Load Next Story