جارحانہ مارکیٹنگ سے پاک جاپان تجارتی تعلقات کوفروغ دیا جا سکتا ہے فرخ عامل
ماضی میں پاک جاپان تعلقات انتہائی بہتر تھےجبکہ پاکستان اورجاپان کےدرمیان تجارتی روابط میں بھی گرم جوشی تھی, فرخ عامل.
ماضی میں پاک جاپان تعلقات انتہائی بہتر تھےجبکہ پاکستان اورجاپان کےدرمیان تجارتی روابط میں بھی گرم جوشی تھی, فرخ عامل. فوٹو: فائل
جاپان کے لیے نامزد سفیر فرخ عامل نے کہا ہے کہ وہ جاپان میں اپنی ذمے داریاں سنبھالنے کے بعد پاکستان اور جاپان کے درمیان تعلقات کے فروغ کے لیے سہ جہتی حکمت عملی کے تحت سفارتی ذمے داریوں کو نبھائیں گے۔
یہ بات انھوںنے کراچی چیمبر آف کامرس کے دورے کے موقع پر ایوان کے صدر میاں ابرار و دیگر عہدے داروں سے بات چیت کے دوران کہی۔
فرخ عامل نے کہا کہ جاپان اورپاکستان کے درمیان سہ جہتی حکمت عملی کے تحت تعلیمی اداروں، تجارت اور ثقافتی شعبوں میں سفارتی سرگرمیاں اپنائی جائیں گی۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان اور جاپان کے درمیان تعلقات کے 60 برس پورے ہونے والے ہیں، ماضی میں پاک جاپان تعلقات انتہائی بہتر تھے جبکہ پاکستان اور جاپان کے درمیان تجارتی روابط میں بھی گرم جوشی تھی۔
پاکستان اور جاپان کے درمیان سیاسی اور تجارتی تعلقات میں اضافے کے وسیع امکانات موجود ہیں لیکن اس کے لیے منظم حکمت عملی اورجارحانہ مارکیٹنگ کی پالیسی اختیار کرنی پڑے گی، جاپان کی سیاسی قیادت اور تاجروں میں پاکستان کاتشخص بہتر بنانے کی ضرورت ہے اگر ہم اس میں کامیاب ہوسکے تو یہ ایک بڑی کامیابی ہوگی۔