ساکرو میں مقابلہ تاجر باپ بیٹا بازیاب3ملزمان گرفتاربھاری اسلحہ برآمد

2 ماہ قبل اغوا کیے گئے باپ بیٹے کی رہائی کیلیے 2 کروڑ تاوان مانگا گیا، ایس ایس پی۔

2 ماہ قبل اغوا کیے گئے ہندو تاجر باپ بیٹے کو مقابلے کے بعد بازیاب کرا لیا گیا۔ فوٹو: فائل

2 ماہ قبل اغوا کیے گئے ہندو تاجر باپ بیٹے کو مقابلے کے بعد بازیاب کرا لیا گیا۔

3 ملزمان گرفتار،بھاری اسلحہ برآمد۔ تفصیلات کے مطابق ایس پی ٹنڈوالٰہیار خالد مصطفی کورائی نے اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایاکہ تاجر سیئو کمار اور اس کے بیٹے اجے کمار کو 2 ماہ قبل ٹنڈوالٰہیار تھانے کی حدود سے اغوا کیا گیا تھا۔


جنہیں خفیہ اطلاع پر ٹنڈوالٰہیار اورٹھٹھہ پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے مقابلے کے بعد بازیاب کرالیا۔ ایس پی نے صحافیوں کو بتایا کہ مقابلے میں ملزماندائود گشکوری، پاندھی مری اور بشیر ملاح کوگرفتار کرکے 3 ٹی ٹی پسٹل، ایک کلاشنکوف اور درجنوں گولیاں برآمد کی گئی ہیں۔ ایس ایس کے مطابق مغویوں کی بازیابی کے لیے ڈاکوئوں نے اہل خانہ سے 2 کروڑ روپے تاوان مانگا تھا۔

اس موقع پر باپ بیٹے نے صحافیوں کو بتایا کہ ہماری بازیابی بغیر کسی تاوان کے عمل میں آئی ہے۔ قبل ازیں بازیاب تاجروں کے ٹنڈوالٰہیار پہنچنے پر انجمن تاجران نے ان کا شاندار استقبال کیا ، انہوں نے مندر میں حاضری دی اور ایس پی کے ہمراہ شہر کا گشت کیا۔ آل ہندو پنچایت پاکستان کے مرکزی جنرل سیکریٹری ماما رتن نے پولیس پارٹی کو 50 ہزار روپے انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔
Load Next Story