تعلقہ لطیف آبادکو ڈیزل کی فراہمی دوسرے روز بھی بند
صرف مخصوص علاقوں میں صفائی کا کام ہوسکا، تعلقہ سٹی میں افسران کی من مانیاں جاری.
دوسرے روز بھی تعلقہ لطیف آباد کی70 فیصد کچرا گاڑیوں اور سو فیصد فائر ٹینڈرز کو ڈیزل کی فراہمی بند رہی۔ . فوٹو فائل
بلوں کی عدم ادائیگی اور متبادل انتظام نہ کیے جانے کے باعث دوسرے روز بھی تعلقہ لطیف آباد کی70 فیصد کچرا گاڑیوں اور سو فیصد فائر ٹینڈرز کو ڈیزل کی فراہمی بند رہی۔
تاہم مخصوص علاقوں میں صفائی کا کام ہو سکا۔ دوسری جانب تعلقہ سٹی میں افسران کی من مانیوں کا سلسلہ جاری ہے جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ 24 مئی کو بلدیہ اعلیٰ سے اپنے اصل محکمے رورل ڈیولپمنٹ ٹرانسفر کیے گئے اظہر قادر میمن تا حال میونسپل کمشنر حیدرآباد کے عہدے پر فائز ہیں۔
ادھر بلدیہ اعلیٰ سٹی کے ورکشاپ میں بڑے پیمانے پر گھپلوں کا انکشاف ہوا ہے، مختلف یونین کونسلز میں بطور سینیٹری ورکرز بھرتی بعض ملازمین بغیر کسی آفس آرڈر، ورکشاپ میں کام کر رہے ہیں اور ڈیزل گاڑیوں میں استعمال شدہ کالا تیل کے50 سے زائد ڈرم دو سال کے دوران بغیر کسی آفس ریکارڈ فروخت کر کے رقم اپنی جیب میں ڈال چکے ہیں۔