حیدرآباد پریس کلب پر حملہ سندھ کے صحافیوں کا یوم احتجاج
ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ، نوابشاہ، سانگھڑ، ٹنڈو محمد خان اور مٹھی میں مظاہرے۔
حیدر آباد پریس کلب پر کیے گئے منظم حملے کے خلاف سندھ بھر کے صحافیوں نے یوم احتجاج منایا۔ فوٹو: شاہد علی ایکسپریس
یوم عشق رسولؐ پر حیدرآباد پریس کلب پر کیے گئے منظم حملے کے خلاف سندھ بھر کے صحافیوں نے یوم احتجاج منایا۔
حیدرآباد سمیت اندرون سندھ احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔ حیدرآباد پریس کلب کے زیر اہتمام حملہ آور دہشتگردوں کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔
جس میں عہدیداران صدر حمید الرحمن، سیکریٹری جے پرکاش، علی حسن سمیت صحافیوں، فوٹو گرافرز اور کیمرہ مینوں نے بڑی تعداد شرکت کی۔ مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا کر پریس کلب پر حملہ کرنے والوں کے خلاف نعرے لگائے۔
پریس کلب کے عہدیداروں نے حملہ آوروںکی گرفتاری میں پولیس کی سست روی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچانے کا مطالبہ بھی کیا۔ نوابشاہ، سانگھڑ، ٹنڈو محمد خان اور مٹھی میں بھی حیدرآباد پریس کلب پر حملے، توڑ پھوڑ، صحافیوں پر تشدد کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔