حیدرآباد ڈاکوئوں نے بلدیاتی افسرکے گھر کا صفایا کردیا
پارسل دینے کے بہانے آئے 3 افراد نے اہل خانہ کو رسیوں سے باندھ کرکمرے میں بند کر دیا.
ملزمان الماریوں کے تالے توڑ کر لاکھوں کی نقدی، طلائی زیورات و دیگر سامان لے اڑے. فوٹو: فائل
بلدیاتی افسر کے گھر ڈکیتی کی واردات ، مسلح افراد10 لاکھ روپے سے زاید مالیت کا سونا اور دیگر قیمتی سامان لوٹ لے گئے۔
صدیق پلازہ کے فرسٹ فلور میں رہائش پذیر تحصیل لطیف آباد کے ڈپٹی ڈائریکٹر ظفر بیگ مغل کے گھر پر 3 افراد آئے اور خودکو ایک کوریئر کمپنی کا ملازم ظاہر کرتے ہوئے بتایا کہ آپ کا ایک پارسل آیا ہے وہ وصول کر لیں۔
ان کی اہلیہ نے دروازہ کھولا تو تینوں افراد نے اسلحہ تان لیا اور انہیںدھکیل کر فلیٹ کے اندر لے گئے، ملزمان نے ان کے ہاتھ پاؤں رسی سے باندھ دیے اور انہیں اور ان کی 2 بیٹیوں کو ایک کمرے میں بند کرکے الماریوں کے تالے توڑ کر ساڑھے 3 لاکھ روپے نقد، 6 لاکھ سے زاید مالیت کے طلائی زیورات، 3 موبائل فون، لیپ ٹاپ اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر لے گئے۔
اہل خانہ نے پارسل کھولا تو اس میں سے سیب نکلے۔