بلدیاتی آرڈیننس کیخلاف آج ہائی ویز بند کردینگے سندھ بچائو کمیٹی
پبلک ٹرانسپورٹ سڑکوں پر نہ آئے، شہر کھلے رہیں گے، جلال محمود شاہ کی پریس کانفرنس.
عوام اپنی ٹرانسپورٹ کو ہائی ویز پر نہ لائیں جبکہ تمام شہر اور علاقے کھلے رہیں گے. فوٹو:فائل
سندھ بچائو کمیٹی کے کنوینر سید جلال محمود شاہ نے بلدیاتی آرڈیننس کے خلاف
آج (بدھ) سندھ بھر کی تمام ہائی ویز بند کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی نورا کشتی کھیل رہی ہیں، اگر ایم کیو ایم کے کوئی مطالبات ہیں تو عوام کے سامنے لائے، سندھ کے عوام کسی بھی مولا جٹ سے ہوشیار رہیں۔
عوام اپنی ٹرانسپورٹ کو ہائی ویز پر نہ لائیں جبکہ تمام شہر اور علاقے کھلے رہیں گے، ان خیالات کا اظہار انھوں نے منگل کو اپنی رہائش گاہ حیدر منزل پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر جئے سندھ تحریک کے صدر ڈاکٹر صفدر سرکی۔
جئے سندھ قومی محاذ (جسقم) کے الٰہی بخش بکک، جمعیت علما اسلام کے مفتی محمد حسن اور صدیق آغا سمیت دیگر رہنما بھی ان کے ہمراہ تھے، سید جلال محمود شاہ نے کہا کہ سندھ بھر میں 26 ستمبر کو ہائی ویز بند کرنے کا اعلان کیا گیا تھا جبکہ آج (بدھ) پرامن طور پر سندھ بھر میں تمام ہائی ویز کو بند رکھا جائے گا اور عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اپنی گاڑیاں نہ لے کر آئیں۔
جبکہ تمام شہر اور علاقے کھلے رہیں گے، انھوں نے کہا کہ حکومت کی اتحادی جماعت کی جانب سے اب ایک نیا شوشا چھوڑا گیا ہے کہ اگر ہمارے تین مطالبات منظور نہ کیے گئے تو حکومت سے علیحدگی اختیار کرکے اپوزیشن میں بیٹھ جائیں گے ، انھوں نے مزید کہا کہ تمام قوم پرست جماعتیں اب کسی بھی مولا جٹ سے خبردار رہیں۔
، وزیر اعلیٰ کہتے ہیں کہ ہم نے کچھ پڑھا ہی نہیں جبکہ ہم انھیں کھلے عام کسی بھی چینل پر مناظرے کا چیلنج دیتے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ خود آئیں یا اپنے وزراء کو ہمارے سامنے بٹھادیں جو قائل کر گیا اس کی بات مانی جائے گی۔