دورۂ آسٹریلیا قومی ویمنز ٹیم کیلیے ڈراؤنا خواب بن گیا
ون ڈے سیریز میں کلین سوئپ کے بعد ٹی 20 میں بھی ناکامی کی ہیٹ ٹرک مکمل
تیسرے ٹی 20 میں آسٹریلوی بولر کرسٹین بیمز پاکستانی پلیئر بسمہٰ معروف کو بولڈ کرنے پر مسرور۔ فوٹو : فائل
دورۂ آسٹریلیا پاکستانی ویمنز کرکٹ ٹیم کیلیے ڈراؤنا خواب بن گیا، ایک روزہ سیریز میں کلین سوئپ کی رسوائی برداشت کرنے کے بعد ٹی 20 مقابلوں میں بھی ناکامیوں کی ہیٹ ٹرک مکمل ہوگئی۔
تیسرے میچ میں میزبان سائیڈ نے 85 رنز کا ہدف صرف 2 وکٹیں گنوا کر 50 گیندوں قبل ہی حاصل کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق گولڈ کوسٹ کے اوول اسٹیڈیم میں مہمان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو اس وقت غلط ثابت ہوا جب صرف 18 کے اسکور پر تین بیٹسویمنز پویلین رخصت ہوگئیں، مرینہ اقبال 11، عالیہ ریاض 1 اور ندا ڈار 5 رنز کی مہمان ثابت ہوئیں، 31 کے اسکور پر چوتھی وکٹ بسمہٰ معروف (5) کی صورت میں گر گئی، پاکستان نے اپنی ففٹی 13ویں اوور میں مکمل کی لیکن پھر کپتان ثنا میر 5 رنز بنانے کے بعد مشکلات میں مزید اضافہ کرگئیں، اس موقع پر نین عابدی نے30 رنز ناٹ آؤٹ بنا کر ایک اینڈ سنبھالے رکھا۔
دوسری طرف سے کوئی بھی کھلاڑی ان کا ساتھ نہ دے سکی اور ٹیم مقررہ اوورز میں 9 وکٹیں گنوانے پر 84 رنزہی بنا سکی، ڈالیسا کمینس نے 2 وکٹیں اپنے نام کیں۔ آسان ہدف کا تعاقب کرنے والی آسٹریلوی ٹیم کی پہلی وکٹ 9 رنز پر گری لیکن اوپنر ویلانی نے50 رنز بناتے ہوئے ٹیم کو فتح کے قریب پہنچا دیا، وہ 77 پر آؤٹ ہوئیں۔ کپتان میگ لیننگ نے ناقابل شکست 24 رنز کے ساتھ ٹیم کو11.4 اوورز میں ہدف تک پہنچا دیا، ثانیہ خان اور ماہم طارق نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ دونوں ٹیموں کے مابین چوتھا اور آخری ٹی 20 جمعے کو کھیلا جائے گا۔