انگلینڈ کو 28 برس بعد اپنی سرزمین پر رسوا کن شکست
کک مسلسل ناکامیوں کے بعد بھی ایک روزہ کرکٹ میں قیادت جاری رکھنے پر بضد
کک مسلسل ناکامیوں کے بعد بھی ایک روزہ کرکٹ میں قیادت جاری رکھنے پر بضد۔ فوٹو : گیٹی امیجز
انگلینڈ کو 28 برس بعد اپنی سرزمین پر رسوا کن شکست کا سامنا کرنا پڑا، آخری مرتبہ 1986 میں بھی بھارت کے ہاتھوں ون ڈے میچ میں 9 وکٹ سے ناکامی ہوئی تھی۔
کپتان الیسٹر کک اب بھی ایک روزہ کرکٹ میں قیادت جاری رکھنے پر بضد ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بھارت نے چوتھے ون ڈے میں انگلینڈ کو 9 وکٹ سے زیر کیا، اس سے قبل انگلش ٹیم کو اپنے ہوم گراؤنڈ پر اس مارجن سے بھارت کے ہی ہاتھوں 1986 میں اس رسوائی کا سامنا کرنا پڑا تھا، مجموعی طور پر وہ 7 مرتبہ 9 وکٹ اور 5 مرتبہ 10 وکٹ سے شکست سے دوچار ہوئی مگر یہ شرمناک ناکامیاں ملک سے باہر دیکھنے کو ملیں۔ دھونی کی قیادت میں بھارت نے 91 واں ایک روزہ میچ جیتا،اس طرح وہ اس فارمیٹ میں اظہرالدین کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ملک کے کامیاب ترین کپتان بن گئے، گذشتہ 7 سیزن سے انگلینڈ میں ٹیسٹ سیریز جیتنے والی سائیڈ ایک روزہ مقابلوں میں مات کھا جاتی ہے۔
اجنکیا راہنے بھارت کی جانب سے ایک روزہ فارمیٹ میں سنچری اسکور کرنے والے 34 ویں پلیئر ہیں، سب سے زیادہ آسٹریلیا کے 39 اور انگلینڈ کے 37 پلیئرز نے یہ اعزاز حاصل کیا تاہم اس فارمیٹ میں سب سے زیادہ 217 سنچریوں کا ریکارڈ بھارت کے پاس ہے، آسٹریلوی کھلاڑیوں نے مجموعی طور پر اب تک 171 تھری فیگر اننگز سجائی ہیں۔ بھارتی اوپنرز راہنے اور شیکھر دھون نے چوتھے ون ڈے میں 183 رنز کی شراکت کی جو انگلینڈ میں سب سے زیادہ اور جنوبی ایشیا سے باہر چوتھی بڑی اوپننگ پارٹنر شپ ہے۔
راہنے نے2 کیچز تھام کر انیل کمبلے کا ایک روزہ میچز میں 85 کیچز کا ریکارڈ برابر کردیا، اب ان کا سب سے زیادہ ایک روزہ کیچ تھامنے والے بھارتی فیلڈر کی لسٹ میں ساتواں نمبر ہے، بھارت کی جانب سے اظہرالدین نے سب سے زیادہ 156 کیچز لیے جبکہ 206 کیچز کا عالمی ریکارڈ مہیلا جے وردنے کے پاس ہے۔ دوسری جانب الیسٹر کک نے رسوا کن شکست کے باوجود بدستور ون ڈے ٹیم کی قیادت جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔