تعلیم کی بہتری کیلیے بین الجامعاتی اشتراک کو فروغ دیا جائے ڈاکٹر قیصر

عصر جدید کے تقاضوں کو پورا کرنے کیلیے ضروری ہے کہ بین الجامعاتی اشتراک کو فروغ دیا جائے, ڈاکٹر قیصر.

عصر جدید کے تقاضوں کو پورا کرنے کیلیے ضروری ہے کہ بین الجامعاتی اشتراک کو فروغ دیا جائے, ڈاکٹر قیصر. فوٹو: فائل

جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد قیصر نے کہا ہے کہ عصر جدید کے تقاضوں کو پورا کرنے کیلیے ضروری ہے کہ بین الجامعاتی اشتراک کو فروغ دیا جائے۔

جامعہ کراچی میں شماریاتی مشاورتی بورڈ کا قیام موجودہ مسائل کے حل میں معاون ثابت ہوگا، اس بات کا اعلان شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمد قیصر نے ڈاکٹر منظور سومرو، چیئرمین پاکستان سائنس فائونڈیشن کی تجویز پر کیا۔

وہ ڈاکٹر اے کیو خان انسٹیٹیوٹ آف بائیو ٹیکنالوجی اینڈ جینیٹک انجینئرنگ میں منعقدہ چار روزہ ورکشاپ بعنوان: ''بائیو اسٹیٹسٹکل میتھڈز ان جینومکس اینڈ بائیو انفارمیکس'' کی اختتامی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کررہے تھے۔

ورکشاپ کے ریسورس پرسنز پروفیسر اعجاز احمد، ڈین فیکلٹی آف کمپیوٹر سائنس (آئی او بی ایم) کراچی، ڈاکٹر محمد افضل، سابق ریجنل ایڈوائزر ہیلتھ پالیسی اور کوآپریشن اور ایکزیکٹو ایڈیٹر ایسٹرن میڈیٹرینین ہیلتھ جنرل اور سابق ڈائریکٹر پاسٹک اسلام آباد نے ورکشاپ کے دوران اپنے تجربات بیان کیے، ورکشاپ میں 50 سے زائد فیکلٹی ممبرز، سائنسی اسٹاف، محققین اور طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔

علاوہ ازیں جامعہ کراچی کے بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس) میں ایک نئے تحقیقی ادارے لطیف ابراہیم جمال (ایل ای جے) ریسرچ انسٹیٹیوٹ آف نینوٹیکنالوجی کا سنگِ بنیاد رکھ دیا گیا ہے۔


یہ ادارہ حسین ابراہیم جمال فائونڈیشن کے سربراہ عزیز لطیف جمال کے مالی تعاون سے ان کے والد لطیف ابراہیم جمال مرحوم کے نام پرآئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی میں قائم کیا جارہا ہے۔

منگل کو جامعہ کراچی میں ریسرچ انسٹیٹیوٹ آف نینو ٹیکنالوجی کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے مقررین نے کہا کہ ملکی و قومی ترقی کیلیے تعلیم و تحقیق میں ترقی ناگزیر ہے۔

تقریب میں شیخ الجامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر محمد قیصر سمیت اعلیٰ تعلیمی کمیشن کے سابق سربراہ پروفیسر ڈاکٹر عطاالرحمن، آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹرمحمد اقبال چوہدری اور حسین ابراہیم جمال فائونڈیشن کے سربراہ عزیز لطیف جمال خطاب کیا۔

جبکہ صوبے کی سرکاری جامعات کے چانسلراورگورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کی عدم موجودگی میں ان کا پیغام شیخ الجامعہ کراچی نے پڑھ کر سنایا، پروفیسر ڈاکٹر محمد قیصر نے کہا سائنس اور تحقیق کے ذریعے ملک میں ترقی کی رفتار کو تیز کیا جاسکتا ہے۔

تقریب پروفیسر ڈاکٹر عطاالرحمن،پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری،عزیز لطیف جمال نے بھی خطاب کیا۔
Load Next Story