صنعتکار فائر سیفٹی قوانین پر مکمل عملدرآمد کریںکاٹی
ہراساں کرنیکی کوشش پر کاٹی کے ایڈوائزری سیل سے رابطہ کیا جائے،احتشام الدین.
اداروں میں خدمات انجام دینے والے ملازمین کی حفاظت کو رائج قوانین کے مطابق یقینی بنائیں،احتشام الدین.
GILGIT:
کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری نے کورنگی میں قائم صنعتوں کوفائرسیفٹی قوانین کے تحت تمام حفاظتی اقدامات بروئے کار لانے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔
کاٹی کی جانب سے کورنگی کے صنعتی اداروں کو تاکید کی گئی ہے کہ وہ اپنے اداروں میں خدمات انجام دینے والے ملازمین کی حفاظت کو رائج قوانین کے مطابق یقینی بنائیں، مذکورہ ہدایات منگل کوکورنگی ایسوسی ایشن کے دفتر میں منعقدہ منیجنگ کمیٹی کے اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کی روشنی میں جاری کی گئی ہیں۔
اجلاس کے بعد کاٹی کے چیئرمین احتشام الدین کی جانب سے علاقے میں قائم تمام صنعتوں کوایک سرکلر کے ذریعے کہا گیا ہے کہ اگرکسی صنعتی یونٹ نے فائر سیفٹی قوانین پراس کی روح کے مطابق عمل درآمدکیا ہے لیکن اس کے باوجود کوئی سرکاری اہل کار انھیں ہراساں کرنے کی کوشش کرے تو فوری طور پر اس سلسلے میں کاٹی کے دفتر میں قائم ایڈوائزری سیل سے رابطہ کیا جائے۔
دریں اثنا کورنگی ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر نے احتشام الدین اور دیگررہنمائوں کے ہمراہ کاٹی کی عمارت کی تیسری منزل کا بھی افتتاح کردیا گیا ہے۔