14 کارکن دہشتگردی کی نذر ہوگئےاورنگزیب فاروقی
جمعہ کو احتجاج اور اتوار کو لسبیلہ چوک سے امریکی قونصلیٹ تک ریلی نکالی جائیگی
مولانا اورنگزیب فاروقی نے کہا ہے کہ ہمیں محب وطن ہونے کی سزا دی جارہی ہے۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل
اہلسنت و الجماعت کے مرکزی رہنما مولانا اورنگزیب فاروقی نے کہا ہے کہ ہمیں محب وطن ہونے کی سزا دی جارہی ہے۔
رواں ہفتے ہمارے 14 کارکن پولیس گردی اور دہشت گردی کی نذر ہوگئے لیکن انتظامیہ کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی ، جمعہ کو احتجاج کیا جائے گا۔
یہ بات انھوں نے نارتھ کراچی میں اہلسنت و الجماعت کے کارکن 4 سگے بھائیوں کی نماز جنازہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں کہی،تفصیلات کے مطابق مولانا اورنگزیب فاروقی نے کہا ہے کہ رواں ہفتے ہمارے 14 کارکن پولیس گردی اور دہشت گردی کی نذر ہوگئے ہیں ، ہمیں محب وطن ہونے کی سزا دی جارہی ہے لیکن انتظامیہ ہم سے کسی قسم کا رابطہ نہیں کررہی۔
نارتھ کراچی ڈسکو موڑ پر 17 اگست کو 5 کارکنوں کو فائرنگ کرکے ہلاک کیا گیا جبکہ پیر کی شب اس سے چند قدم کے فاصلے پر چار سگے بھائیوں کو ہلاک کیا گیا ۔
انھوں نے مطالبہ کیا کہ متعلقہ ایس ایس پی کی ناقص کارکردگی پر فوری طور پر انھیں برطرف کیا جائے ،انھوں نے اعلان کیا کہ جمعہ کو سندھ بھر میں احتجاج اور اتوار کو لسبیلہ چوک سے امریکی قونصلیٹ تک ریلی نکالی جائے گی ، نماز جنازہ کے موقع پر اہلسنت و الجماعت کے دیگر رہنما ڈاکٹر فیاض ، مولانا تاج حنفی ، مولانا رب نواز حنفی اور دیگر بھی موجود تھے ۔
بعدازاں چاروں بھائیوں کو محمد شاہ قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ، قبل ازیں جنازے رہائش گاہ پہنچنے پر گھر میں کہرام مچ گیا ، اس موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات تھی۔