محکمہ تعلیم کالج اساتذہ کی اپ گریڈیشن سپلا قیادت نظر انداز

وزیر تعلیم پیر مظہرالحق کی منتخب عہدیداروں کے بجائے غیرمعروف اساتذہ سے ملاقاتیں.

وزیر تعلیم پیر مظہرالحق کی منتخب عہدیداروں کے بجائے غیرمعروف اساتذہ سے ملاقاتیں

صوبائی محکمہ تعلیم نے سرکاری کالجوں کے اساتذہ کی اپ گریڈیشن اور ترقیوں کے معاملے پر کالج اساتذہ کے ساتھ ماضی کی طرح ایک بار پھر اجلاسوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔

تاہم اس بار یہ اجلاس اور مذاکرات سپلا کی اصل قیادت کو نظرانداز کرتے ہوئے دیگر افراد کے ساتھ کیے جارہے ہیں۔


منگل کو اس سلسلے میں وزیر تعلیم پیر مظہرالحق نے محکمہ تعلیم کے افسران کے ہمراہ سپلا کے منتخب عہدیداروں کے بجائے غیر معروف اساتذہ سے ملاقات بھی کی، ملاقات میںسپلا کی اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی کے بجائے صرف سیکریٹری جنرل پروفیسر صدیق انڑ اور کریم ناریجو سمیت چند دیگر غیر معروف اساتذہ شامل تھے۔

قابل ذکر امر یہ ہے کہ جس وقت یہ اجلاس جاری تھا سپلا کی تمام مرکزی قیادت کراچی میں موجود تھی، ''ایکسپریس''کو اجلاس میں شامل ایک کالج ٹیچر نے بتایاکہ اجلاس میں ایک بار پھر اساتذہ کے پی ایچ ڈی الائونس کو 7 ہزار سے 10ہزار کیے جانے، جلد ہی اساتذہ کو اپ گریڈ کرنے جبکہ خالی اسامیوں پر انکی ترقیوں کی بھی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔
Load Next Story