تحفظ حرمت رسولؐ پرآل پارٹیزکانفرنس آج ہوگی

پرویزاشرف،نوازشریف،شجاعت،عمران کودعوت، منور حسن، فضل الرحمن،سمیع الحق میزبانی کرینگے.

پرویزاشرف،نوازشریف،شجاعت،عمران کودعوت، منور حسن، فضل الرحمن،سمیع الحق میزبانی کرینگے. فوٹو: فائل

تحفظ حرمت رسولؐ کے حوالے سے قومی مجلس مشاورت کی آل پارٹیز کانفرنس آج 26 ستمبرکواسلام آبادمیں ہوگی۔


کانفرنس کے لیے تمام تیاریاں و انتظامات مکمل ہیں،کانفرنس میںوزیراعظم راجا پرویز اشرف، ن لیگ کے قائد نوازشریف سمیت راجہ ظفرالحق، چوہدری شجاعت ،عمران خان،قاضی حسین احمد،چوہدری نثار، اسفندیار ولی، شیخ رشید،اعجازالحق، طلال بگٹی،پیرصبغت اللہ شاہ راشدی، بشیر بلور، ظفراللہ جمالی،آفتاب شیرپائو،جاویدہاشمی، شاہ محمود قریشی، فضل کریم، خالدابراہیم،سردارعتیق ،سینیٹرطلحہ ،مشاہد حسین ، اویس لغاری،حامدناصرچٹھہ،جنر ل(ر) اسلم بیگ، رفیق تارڑ،محموداچکزئی، نوابزادہ منصوراحمدخان اور تمام مذہبی وسیاسی جماعتوںاوردیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات کوشرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

منور حسن، مولانا سمیع الحق، فضل الرحمن، ڈاکٹرابوالخیرمحمد زبیر، حافظ سعید اور جنرل (ر)حمیدگل کانفرنس کے میزبان ہونگے ،کانفرنس کے دعوت نامے میںکہاگیاہے کہ اہل مغرب قرآن پاک کی بے حرمتی اور نبی کریمؐ کی شان اقدس میںگستاخیاں کر رہے ہیں، توہین آمیزخاکوں کے بعد اب گستاخانہ فلم سے پوری امت مسلمہ کے دل زخموںسے چورہیں۔ ان حالات میں ضرورت اس امرکی ہے کہ تمام مذہبی وسیاسی جماعتیںایک پلیٹ فارم پر جمع ہوکرشان رسالتؐ کے حوالے سے ہونے والی گستاخیاں روکنے کے لیے متفقہ لائحہ عمل ترتیب دیں۔
Load Next Story