لندن سے پی آئی اے کی پرواز صرف ایک مسافر لے کر پشاور آگئی
قومی خزانے کو جھٹکا، پی کے758کو عازمین حج کیلیے ہنگامی طور پر بلایا گیا، ترجمان
قومی خزانے کو جھٹکا، پی کے758کو عازمین حج کیلیے ہنگامی طور پر بلایا گیا، ترجمان۔ فوٹو: فائل
خسارے کی دلدل میں پھنسی قومی ایئرلائن کا ایک اور انوکھا کمال سامنے آگیا، لندن سے آنے والی پی آئی اے کی پرواز صرف ایک مسافر کو لے کر پشاور آگئی۔
پی آئی اے کی لاجواب سروس، قومی خزانے کو ایک اور بڑا جھٹکا دے گئی، پی کے 758 لندن سے اڑی تو اس کی منزل قریب نہیں بلکہ دور بہت دور تھی، قومی ایئر لائن کی یہ پرواز لندن سے پشاور پہنچی تو صرف ایک مسافر کو لے کر آئی، پی آئی اے کے ترجمان مشہود تاجور نے کہا کہ پی کے758 لندن سے لاہور کیلیے شیڈول تھی جو عازمین حج کو لے جانے کیلیے ہنگامی طور پر بلائی گئی تھی، یورپ سے پاکستان تک صرف ایک مسافر کو لے کر سفر کرنے والی اس فلائٹ سے قومی خزانے کی تجوری بھی ہل گئی۔