شام جھڑپوں اوربمباری میں بچوںسمیت 85ہلاکجنگ روکنے کیلئےعرب ملکوں کی فوج بھیجی جائے امیر قطر
دمشق کے فوجی ہیڈکوارٹرز میں دھماکے،باغی چھائونی بیس 46 پرقبضے کیلیے تیار، بچوں کو اغوا تشدد اور قید ،سیودی چلڈرن۔
دمشق کے فوجی ہیڈکوارٹرز میں دھماکے،باغی چھائونی بیس 46 پرقبضے کیلیے تیار، بچوں کو اغوا تشدد اور قید کیا جا رہا ہے ،سیودی چلڈرن فوٹو : فائل/ رائٹرز
شام میں منگل کوبھی پورے ملک میں جھڑپیں اوربمباری جاری رہی جس میں 43شہریوں،26 سرکاری فوجیوں اور16باغیوں سمیت کم ازکم 85افرادہلاک ہوگئے۔
سرکاری فوج نے حلب میں پیشقدمی کا دعویٰ کیاہے جسے آزادذرائع نے مستردکردیاہے اورکہاہے کہ علاقے میں ابھی لڑائی جاری ہے۔دمشق میں سرکاری فوج کے ایک ہیڈ کوارٹرزمیں دھماکے ہوئے ہیں جن میں سرکاری میڈیاکے مطابق سات افرادزخمی ہوئے ہیں۔ادھرحکومت مخالف فوجی حلب کے نواح میں واقع سرکاری چھاؤنی بیس 46 پرقبضے کی تیاری کررہے ہیںجہاں ایک ہزارسرکاری فوجی پھنسے ہوئے ہیں۔امیرقطر شیخ حماد بن خلیفہ الثانی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے شام کی جنگ کوپھیلنے سے روکنے کیلیے عرب ملکوں کی فوج بھیجنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
مصرکے صدرمحمدمرسی نے شام میں غیرملکی فوجی مداخلت کی مخالفت کی ہے تاہم ان کا کہناہے کہ صدر بشار الاسد کو اقتدارچھوڑدیناچاہیے۔ادھربچوں کی فلاح وبہبودکیلیے کام کرنے والی برطانوی تنظیم سیو دی چلڈرن کا کہنا ہے کہ شام میں بچوں کو اغوا، تشدد اور قید کیا جا رہا ہے اور اقوام متحدہ کو چاہیے کہ وہ ان مظالم کو بہتر طور پر ریکارڈکرے۔