مختلف حادثات میں 3 سالہ بچی سمیت 4 افراد جاں بحق
ریڑھی گوٹھ کی رہائشی 3 سالہ افشاں گھرکے ٹینک میں گری، نارتھ ناظم آباد میں ویلڈنگ کے دوران 35 سالہ اظہر کو کرنٹ لگا
ریڑھی گوٹھ کی رہائشی 3 سالہ افشاں گھر کے ٹینک میں گری،نارتھ ناظم آباد میں ویلڈنگ کے دوران 35 سالہ اظہر کو کرنٹ لگا۔ فوٹو: فائل
KARACHI:
حادثات و واقعات میں 3 سالہ بچی سمیت4 افراد ہلاک ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق قائد آباد کے ریڑھی گوٹھکی رہائشی 3 سالہ افشاں دختر اسماعیل گھر میں کھیلتے ہوئے زیر زمین پانی کے ٹینک میں گر کر جاں بحق ہوگئی۔ متوفیہ کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے قریبی اسپتال لائی گئی جہاں سے موت کی تصدیق کے بعد ورٖثا لاش پولیس کارروائی کے بغیر لے گئے، تیموریہ کے علاقے نارتھ ناظم آباد بلاک ایم ڈینٹل کالج کے قریب دکان میں ویلڈنگ کے دوران 35 سالہ اظہر احمد ولد محمود کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوگیا متوفی کی لاش عباسی شہید اسپتال لائی گئی جہاں سے موت کی تصدیق کے بعد ورثا لاش پولیس کارروائی کے بغیر لے گئے، متوفی دکان کے قریب نیازمنزل کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔
بلدیہ ٹاؤن کے عابد آباد میں تیز رفتار بس نے 35 سالہ نامعلوم راہگیر کو کچل کر ہلاک کردیا، متوفی کی لاش سول اسپتال منتقل کی،پولیس کے مطابق متوفی کے پاس سے ایسی کوئی چیز نہیں ملی جس سے اس کی شناخت کی جا سکے پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لاش شناخت ورثا کے لیے ایدھی سرد خانے منتقل کردی، کورنگی صنعتی ایریا کے علاقے ویٹا چورنگی کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے 18 سالہ ناصر ولد عبدالنعیم ہلاک ہوگیا، متوفی کی لاش جناح اسپتال منتقل کی گئی، پولیس کے مطابق متوفی لانڈھی بابر مارکیٹ کا رہائشی تھا اس کا بھائی پولیس اہلکار ہے اور گارڈن پولیس ہیڈ کوارٹر میں تعینات ہے۔