متحدہ پی پی سنسنی خیز میچ ڈرا ہوجائیگا صوبائی وزیر کھیل
ٹی ٹونٹی کپ پاکستان جیتے گا، پی سی بی کو کہیں گے کھلاڑی سیاہ پٹی باندھ کر میچ کھیلیں
ایم کیو ایم نے حکومت کو مطالبات کی منظوری کے لیے 3 روز کا الٹی میٹم دیا ہے، فوٹو : فائل
صوبائی وزیر کھیل سید محمد علی شاہ نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم نے حکومت کو مطالبات کی منظوری کے لیے 3 روز کا الٹی میٹم دیا ہے، یہ میچ سنسنی خیز ضرور ہے لیکن ڈرا ہو جائے گا۔
چیئرمین پی سی بی سے کہیں گے کہ کھلاڑی سیاہ پٹیاں باندھ کر ٹی ٹونٹی میچ میں حصہ لے کر توہین اسلام پر احتجاج کریں۔ سندھ اسپورٹس بورڈ کمپلیکس حیدرآباد کلب میں بنائی جانے والی نئی عمارت کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد علی شاہ نے کہا کہ ورلڈکپ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں متوازن ہیں دونوں ٹیموں کا فائنل میں ٹکراؤ ہو گا،جیت انشاء اﷲ پاکستان کی ہو گی۔
انھوں نے کہا کہ حکومت سندھ اور وزارت کھیل نے 60 گراؤنڈز کی تعمیر کے منصوبے شروع کیے، 32 کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے باقی بہت جلد مکمل ہو جائیں گے۔ انھوں نے بتایا کہ حیدرآباد کلب میں بنائی جانے والی نئی عمارت پر 5 کروڑ روپے لاگت آئی ہے جہاں مختلف انڈور گیمز، کرکٹ گراؤنڈ، اخبارات، رسائل، کتابوں کی سہولت کے علاوہ بہترین اور لذیذ کھانے بھی دستیاب ہو ںگے۔ کرکٹ گراؤنڈ میں بہت جلد فلڈ لائٹس نصب کی جائیں گی۔ انھوں نے کہا کہ سندھ میں کھیل کے مختلف میدانوںکو قابضین سے خالی کرایا جائے گا۔ قبل ازیں انھوں نے کلب کی نئی تعمیر کردہ عمارت کا افتتاح کیا اور مختلف حصوں کا دورہ کیا۔