بھوجا ایئرحادثہانکوائری رپورٹ کیخلاف درخواست پر فریقین کو نوٹس
50،50لاکھ روپے دیکر زبردستی مقدمات سے متعلق معاہدوں پر دستخط کروائے جا رہے ہیں
50،50لاکھ روپے دیکر زبردستی مقدمات سے متعلق معاہدوں پر دستخط کروائے جا رہے ہیں فوٹو فائل
ISLAMABAD:
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ریاض احمد خان نے بھوجا ایئرلائن حادثے کی انکوائری رپورٹ کے خلاف درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کردیے ہیں۔
بھوجا ایئرلائن کے طیارے میں جاں بحق ہونے والے 8افراد کے ورثا کی جانب سے درخواست کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے فاضل جج نے کی،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ بھوجا ایئرلائن جاں بحق ہونے والوں کو 50،50لاکھ روپے دے کر زبردستی مقدمات کے حوالے سے معاہدوں پر دستخط کروائے جا رہے ہیں انکوائری بورڈ اپنی تحقیقاتی رپورٹ سول ایوی ایشن کو جمع کروا رہا ہے جو خود حادثے کا ذمے دار ہے۔
موکلین کے وکیل نے استدعا کی کہ انکوائری بورڈ کی رپورٹ منظر عام پر لائی جائے، جسٹس ریاض احمد خان نے درخواست منظور کرتے ہوئے وفاق،وزارت داخلہ،سول ایوی ایشن اتھارٹی ، آئی جی اسلام آباد پولیس، سی ڈی اے سمیت 12 فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔