ون ڈے رینکنگ میں بھارت کی ٹاپ پوزیشن بال بال بچ گئی
ٹرائنگولر سیریز جیتنے کے باوجود جنوبی افریقہ اعشاریائی فرق سے دوسرے نمبرپررہ گیا
ٹرائنگولر سیریز جیتنے کے باوجود جنوبی افریقہ اعشاریائی فرق سے دوسرے نمبرپررہ گیا فوٹو رائٹرز
ون ڈے رینکنگ میں بھارت کی ٹاپ پوزیشن بال بال بچ گئی، ٹرائنگولر سیریز جیتنے کے باوجود جنوبی افریقہ چند اعشاریائی پوائنٹس کے فرق سے دوسرے نمبر پر رہ گیا، آسٹریلیا کو چوتھے درجے پر اکتفا کرنا پڑا، پاکستان بدستور چھٹی پوزیشن پر موجود ہے، ورلڈ کپ سے قبل ون ڈے معرکوں کا اگلا راؤنڈ اکتوبر میں لگے گا۔
تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے ہاتھوں آخری ون ڈے میں شکست کے باوجود بھارتی ٹیم کی ٹاپ پوزیشن محفوظ رہی، اس وقت دھونی الیون اور جنوبی افریقہ دونوں کے پوائنٹس 113 ہی ہیں تاہم اعشاریائی پوائنٹس کو مدنظر رکھا جائے تو بھارت کے پوائنٹس 113.49 بنتے ہیں، جنوبی افریقہ کے 112.96 پوائنٹس ہیں، اس طرح .53 پوائنٹس کے فرق سے بھارت نے اپنی پوزیشن بچالی ، ٹرائنگولر سیریز کے فائنل میں آسٹریلیا کو شکست دینے والے پروٹیز نے اگر یہی کارنامہ 2 ستمبر کے میچ میں بھی انجام دیا ہوتا تو وہ اس وقت ٹاپ پر ہوتا۔
آسٹریلیا کے پاس بھی دوبارہ نمبر ون ٹیم بننے کا موقع موجود تھا لیکن اس کیلیے جنوبی افریقہ کو فائنل میں شکست دینا ضروری تھا اب اس کے اور سری لنکا دونوں کے 111 پوائنٹس ہیں مگر اعشاریائی پوائنٹس کے فرق سے آئی لینڈرز تیسرے جبکہ کینگروز چوتھے نمبر پر ہیں۔ انگلینڈ 107 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں جبکہ پاکستان بدستور چھٹے نمبر پر ہے، اس کے پوائنٹس کی تعداد 100 ہے۔ ساتویں سے 12ویں نمبر پر بالترتیب نیوزی لینڈ (98)، ویسٹ انڈیز (96)، بنگلہ دیش (69)، زمبابوے (58)، افغانستان (42) اور آئرلینڈ (33) موجود ہیں۔
دوسری جانب ورلڈ کپ کے آغاز میں اب 160 سے بھی کم دن باقی رہ گئے ہیں، میگا ایونٹ کی تیاریوں کیلیے باہمی ون ڈے میچز کا اگلا راؤنڈ اکتوبر میں ہوگا،آسٹریلیا یو اے ای میں پاکستان کا سامنا کرے گا، بھارت کو پانچ ایک روزہ میچز کیلیے ویسٹ انڈیز کی میزبانی کرنی ہے،جنوبی افریقہ تین میچز کیلیے نیوزی لینڈ کا سفر کرے گا جبکہ آئرلینڈ اور اسکاٹ لینڈ ستمبر میں ایک دوسرے سے ٹکرائیں گے۔