وزیر اعظم سے استعفے کا مطالبہ غیر آئینی ہے اے پی سی کا مشترکہ اعلامیہ

انتخابی دھاندلی کے خلاف احتجاج کے لئے جو طریقہ کار اپنایا گیا ہے وہ غیر جمہوری ہے،جے یو آئی (ف) کی اے پی سی کا اعلامیہ

ملک میں مزید انارکی نہیں پھیلانے دی جائے گی، پشاور میں کانفرنس سے مقررین کا خطاب فوٹو: ایکسپریس

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے زیر اہتمام آل پارٹیز کانفرنس نے وزیراعظم سے استعفے کے مطالبے کو غیر آئینی قراردیتے ہوئے عمران خان اور ڈاکٹر طاہر القادری سے انتخابی دھاندلی کے الزامات کی تحقیقات کے لئے جوڈیشل کمیشن پراعتماد کرتے ہوئے احتجاج فوری طور پرختم کرنے اور پارلیمنٹ ودیگر اداروں کو کام کرنے کا موقع دینے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ اس بات کا عہد بھی کیاکہ 1973ء کے آئین کے تحفظ کو یقینی بنایاجائیگا۔


پشاور میں آل پارٹیز کانفرنس کے بعد جے یو آئی کے صوبائی امیر مولانا گل نصیب خان نے مشترکہ اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں جمہوریت کی بساط کولپیٹا جاتارہا اورملک پرآمریت کا دور رہا لیکن پہلی مرتبہ پاکستان کی تمام سیاسی قیادت ایک ہی صف پر نظرآرہی ہے لیکن بدقسمتی سے انتخابی دھاندلی کے خلاف احتجاج کے لئے جو طریقہ کار اپنایا گیا ہے وہ غیر جمہوری ہے، اس احتجاج سے ملک شدید سیاسی بحران کاشکار ہے۔ ہمیشہ کی طرح 2013 کے انتخابات میں بھی دھاندلی ہوئی ہے لیکن اسمبلیوں کو تسلیم کرنے اورایک صوبے میں حکومت بنانے کے بعد ان سب کوجعلی قراردینا مناسب نہیں،اعلامیے میں کہا گیا کہ ملک کو درپیش سنگین مسائل میں سب سے اہم مسلہ وزیرستان کا آپریشن ہے ،آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن میں تقریباًاکثرعلاقے کلیئرہوچکے ہیں اس لیے متاثرین کوجلدازجلد باعزت طریقے سے اپنے علاقوں میں بھیج دیاجائے اور ان کی بھرپور مالی معاونت کی جائے، اعلامیے کے ذریعے پنجاب اورکشمیر میں بارشوں سے ہونیوالی تباہی پرافسوس کا اظہار کیا۔
Load Next Story