ہلیری کا پاک امریکا خواتین کونسل قائم کرنے کا اعلان
کونسل پاکستان میں خواتین کی اقتصادی ترقی کے فروغ میں بنیادی کردار کیلیے کام کریگی
کونسل پاکستان میں خواتین کی اقتصادی ترقی کے فروغ میں بنیادی کردار کیلیے کام کریگی۔ فوٹو: رائٹرز/فائل
امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے پاک امریکا خواتین کونسل کے اجراء کا اعلان کر دیا۔
انھوں نے یہ اعلان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر امریکا میں پاکستان کی سفیر شیری رحمن کی موجودگی میں کیا۔ استحکام، سلامتی اور خوشحالی میں معاشی طور پر با اختیار خواتین کے کلیدی کردار کی اہمیت کے پیش نظر یہ کونسل پاکستان میں خواتین کی اقتصادی ترقی کے فروغ کے بنیادی نصب العین کیلیے کام کرے گی۔ امریکی محکمہ خارجہ اور واشنگٹن ڈی سی میں امریکن یونیورسٹی مشترکہ طور پر شمالی امریکا میں پاکستانی کاروباری شخصیات کی تنظیم کے تعاون سے اس کونسل کو تشکیل دے رہی ہے۔
امریکن یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹر کار نیلیئس کیروین اور عالمی سطح پر خواتین کے مسائل کی عمومی سفیر میلان ورویر مشترکہ طور پر اس کونسل کے چیئرپرسن ہوں گے۔ یہ کونسل مالی گرانٹ فراہم کرنے والی تنظیم نہیں ہو گی بلکہ خواتین کیلیے ایسے معاشی مواقع میں مدد کیلیے تعلقات کو مربوط بنائے گی۔ کونسل کے سربراہ ایک ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہوں گے اور اس کا دفتر امریکن یونیورسٹی میں قائم ہو گا۔ اعلیٰ پاکستانی و امریکی حکام، کاروباری رہنما اور پاکستانی نژاد امریکیوں کی اہم شخصیات کونسل کی سرگرمیوں کے حوالے سے مشاورت فراہم کریں گی۔ کونسل کے ارکان میں پاکستانی و امریکی کاروباری تنظیمیں شامل ہوں گی جو خواتین کو معاشی ترقی کی اعانت کیلیے پرعزم ہیں۔