خزانہ افسران کوویزے نہ ملنے پرآئی ایم ایف سے مذاکرات میں تاخیر
دبئی سفارتخانے نے آج ویزوں کاعندیہ دیدیا،مذاکرات کہیں اورہوسکتے ہیں،ذرائع

NEW DEHLI:
پاکستان میں قائم یو اے ای کے سفارتخانے کی طرف سے پاکستان کی اقتصادی ٹیم کودبئی کے ویزے نہ دینے کے باعث پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان ہونیوالے مذاکرات تاخیرکاشکارہوگئے ہیں۔
وزارت خزانہ ذرائع نے بتایاکہ یواے ای کے سفارتخانے نے وزارت خزانہ کے افسران کودبئی کے ویزے جاری نہیںکئے جبکہ وزارت خزانہ کی ٹیم نے گذشتہ روزڈیڑھ بجے کی فلائٹ سے دبئی جاناتھااورمنگل کی رات ان فارمل ملاقات ہوناتھی اورآج(بدھ) صُبح نوبجے دونوں ممالک کے ٹیکنیکل ٹیم کے درمیان مذاکرات شروع ہونا تھے،سفارتخانہ حکام کاکہناہے کہ انہوںنے وزارت خزانہ کے افسران کے ویزوںکے کیس دبئی بھجوائے ہیںتوقع ہے کہ آج(بدھ)ویزے جاری کئے جائینگے اور اگرآج(بدھ)بھی ویزے جاری نہ ہوسکے توآئی ایم ایف کی ٹیم سے درخواست کی جائیگی کہ وہ پاکستان آجائے بصورت دیگرکسی دوسرے ملک میںیہ مذاکرات ہونگے، وزارت خزانہ کے سینئر افسر نے نام ظاہر نہ کرنیکی شرط پر ایکسپریس کو بتایاکہ پالیسی سطح کے مذاکرات یکم اکتوبرسے پاکستان میںہی ہونگے جس کیلئے آئی ایم ایف کے پاکستان کیلئے جائزہ مشن کے سربراہ سربراہ جیفری فرینکس کی سربراہی میںدوسری ٹیم پاکستان آئیگی۔