کسٹم کا چھاپہ اللہ والا مارکیٹ سے اسمگل شدہ کپڑا ضبط
افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے لیے درآمد کیے گئے کنٹینر سے ڈیوٹی ادا کیے گئے بغیر بھارتی، چینی اور کورین کپڑا اتارا گیا
ایم اے جناح روڈ پر اللہ والا مارکیٹ کے سامنے دکاندار کسٹم کی چھاپہ مار کاروائی کیخلاف احتجاج کررہے ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس
ایم اے جناح روڈ پر اﷲ والی مارکیٹ میں کسٹم انٹیلی جنس نے چھاپہ مار کر کروڑوں روپے مالیت کا غیر ملکی اسمگل شدہ کپڑا برآمد کرلیا۔
مارکیٹ کے تاجروں نے ایم اے جناح روڈ پر پتھراؤ اور ٹائر نذر آتش کر کے ٹریفک معطل کردیا، مظاہرین کو منتشر کرنے کے دوران پولیس اور رینجرز کی تاجروں سے تلخ کلامی اور ہاتھا پائی میں 3 تاجر زخمی ہوگئے، تفصیلات کے مطابق کسٹم انٹیلی جینس کی ٹیم نے اتوار کو آرام باغ تھانے کی حدود ایم اے جناح روڈ پر اﷲ والا مارکیٹ میں دکانوں پر چھاپہ مار کر بھاری مالیت کا غیر ملکی اسمگل شدہ کپڑا برآمد کرلیا، ذرائع کے مطابق کسٹم انٹیلی جینس حکام نے رینجرز کی ایک ٹیم کو ساتھ لے کر چھاپہ مار کارروائی کی۔
چھاپے کے دوران کسٹم انٹیلی جینس اہلکاروں کی دکانداروں سے تلخ کلامی اور ہاتھا پائی ہوئی تاہم رینجرز کی موجودگی کے باعث دکاندار خاموش ہوگئے،مارکیٹ پر چھاپے کی اطلاع ملنے پر مارکیٹ ایسوسی ایشن کے عہدیدار اور دکانوں کے مالکان مارکیٹ پہنچ گئے جس کے بعد انھوں نے ہنگامہ آرائی شروع کردی، مظاہرین نے ایم اے جناح روڈ پر پتھراؤ کرکے ٹریفک معطل کرادیا جبکہ سڑک پر ٹائر جلائے اس دوران پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی جہاں پولیس اور مظاہرین میں تلخ کلامی اور ہاتھاپائی ہوئی۔
پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج کیا اور ہوائی فائرنگ کی، ہنگامہ آرائی کے دوران3 دکاندار زخمی ہو گئے جنھیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ، واقعے کے وقت خالق دینا ہال میں جمعیت علما پاکستان کے تحت ختم نبوت کانفرنس ہورہی تھی ، پتھراؤ اور فائرنگ پر کانفرنس میں شریک شرکا خوفزدہ ہوکر باہر نکل آئے اور پولیس حکام کو اطلاع کردی کہ نامعلوم افراد نے خالق دینا ہال پر حملہ کردیا ہے، اﷲ والی مارکیٹ کے دکانداروں کا کہنا ہے کہ کسٹم انٹیلی جینس کو مارکیٹ سے مبینہ طور پر بھتہ جاتا ہے وہ بھتے کی رقم بڑھانے کے لیے اوچھی حرکتیں کررہے ہیں۔
تاجروں کے مطابق اﷲ والا مارکیٹ سمیت شہر کی مختلف باڑہ مارکیٹوں میں اسمگل شدہ کپڑا رات کے وقت اتارا جاتا ہے گزشتہ روز بھی رات 2 بجے ایک کنٹینر کے ذریعے کپڑا اتارا گیا جس کے بارے میں چھاپہ مار ٹیم کا کہنا تھا کہ یہ کنٹینر افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے لیے درآمد کیا گیا اور ڈیوٹی کی ادائیگی کے بغیر افغانستان کی بجائے کراچی کی مارکیٹ میں لایا گیا۔
کسٹم کے اعلامیے کے مطابق کسٹم انٹیلی جنس نے اﷲ والا مارکیٹ سے کروڑوں روپے مالیت کا اسمگل شدہ غیرملکی کپڑا ضبط کیا ہے جس میں بھارتی، چینی، کورین کپڑا شامل ہے کارروائی کے دوران مشتعل افراد نے کسٹم اہلکاروں پر حملہ کیا جس پر رینجرز اہلکاروں نے لاٹھی چارج کیا اسمگل شدہ کپڑا 6 ٹرکوں پر لاد کر کسٹم انٹیلی جنس کے دفتر لے جایا گیا ہے۔