کورنگی کریک میں لانچ الٹ گئی 5 ماہی گیر لاپتہ 13 افراد کو بچالیا گیا
شکار کیلیے جانے والے ماہی گیر حادثے کا شکار ہوگئے، 10 افراد اسپتال منتقل، امدادی کارروائی میں نیوی کا۔۔۔، کمانڈر طارق
تاریکی پھیلنے پرلاپتہ ہونے والے افراد کی تلاش کا کام روک دیا گیا، لانچ میں بھاری مالیت کی مچھلیاں اور جھینگا لدا ہوا تھا جو ماہی گیر شکار کرکے لائے تھے، فشر فوک فورم۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل
SYDNEY:
کورنگی کریک کے قریب ماہی گیروں کی لانچ الٹ گئی جس کے نتیجے میں 18 افراد سمندر میں ڈوب گئے، میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے 13 ماہی گیروں کو بچالیا جبکہ 5 کی تلاش جاری ہے۔
فشر فوک فورم کا کہنا ہے کہ الٹنے والی لانچ میں بھاری مالیت کی مچھلیاں اور جھینگا لدا ہوا تھا جو ماہی گیر شکار کر کے لائے تھے، تفصیلات کے مطابق کورنگی کریک کے قریب ماہی گیروں کی لانچ الٹ گئی جس میں سوار 18 افراد سمندر میں ڈوب گئے واقعے کی اطلاع ملتے ہی میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور سخت جدوجہد کے بعد 13 ماہی گیروں کو سمندر سے بحفاظت باہر نکال لیا۔
میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے کمانڈر طارق نے بتایا کہ ماہی گیروں کی الٹنے والی لانچ کا نام ماشا اﷲ ہے جو مچھلیوں کے شکار کے لیے جا رہی تھی کہ الٹ گئی تھی،اطلاع پر عملہ فوری طور پر موقع پر پہنچ گیا اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں،انھوں نے بتایا کہ میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کی 2 فاسٹ ریسکیو بوٹس (ایف آر بی) کا عملہ سمندر میں لاپتہ ہونے والے5افراد کو تلاش کر رہا ہے اور اس ریسکیو آپریشن میں پاکستان نیوی کا ہیلی کاپٹر بھی مدد فراہم کر رہا ہے۔
سمندر میں ڈوبنے والے 13 افراد میں سے 10 افراد کی حالت بگڑنے پر انھیں فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال لے جایا گیا جبکہ دیگر کی حالت تسلی بخش بتائی جاتی ہے، کمانڈر طارق نے بتایا کہ اندھیر اہونے کی وجہ سے ریسکیو آپریشن میں دقت کا سامنا کرنا پڑا تاہم ہیوی سرچ لائٹوں کی مدد سے لاپتہ ہونے والے افراد کی تلاش کا کام جاری تھا، مکمل تاریکی پھیلنے کے بعد لاپتہ ہونے والے افراد کی تلاش کا کام روک دیا گیا جو (آج) منگل کی صبح دوبارہ شروع کیا جائے گا۔
فشر فوک فورم کے چیئرمین محمد علی شاہ نے بتایا کہ ماہی گیر مچھلیوں کا شکار کر کے واپس ابراہیم حیدری کی جانب جا رہے تھے کہ کہ ان کی لانچ حادثے کا شکار ہوگئی ، انھوں نے بتایا کہ سمندر میں لاپتہ ہونے والے 5 افراد کا تاحال کچھ پتہ نہیں چل سکا جبکہ طبی امداد کے لیے اسپتال لے جائے گئے ماہی گیروں کی حالت تسلی بخش بتائی جاتی ہے۔
ترجمان فشر فوک فورم کے ترجمان سامی میمن نے بتایا کہ انھیں جو اطلاعات ملی ہیں اس کے مطابق لانچ کے قریب سے ایک بڑا ٹریلر گزرا تھا جس کے باعث سمندر میں پیدا ہونے والی لہروں سے بچنے کیلیے لانچ کے ناخدا نے تیزی سے موڑ کاٹا جو لانچ الٹنے کا سبب بنا جبکہ بتایا جاتا ہے، لانچ میں بھاری مالیت کی مچھلیاں اور جھنگا لدا ہوا تھا جو ماہی گیر شکار کر کے لائے تھے۔