لیبیا سے مزید 260 پاکستانی خصوصی پرواز سے لاہور پہنچ گئے
1500پاکستانی تاحال پھنسے ہیں، اضافی پروازوں سے واپسی یقینی بنائینگے، دفتر خارجہ
13 اگست سے اب تک مجموعی طور پر 1987 پاکستانیوں کو فضائی ذرائع سے واپس لایا جا چکا ہے ، دفتر خارجہ۔ فوٹو: فائل
طرابلس سے260 پاکستانیوں کو لیکر ایک اور خصوصی پرواز بدھ کو لاہور پہنچ گئی۔
دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ13 اگست کے بعد سے لیبیا میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کیلئے یہ ساتویں خصوصی پرواز ہے۔ اب تک مجموعی طور پر 1987 پاکستانیوں کو فضائی ذرائع سے واپس لایا جا چکا ہے جب کہ تقریباً 1500پاکستانی ملک آنے کے منتظر ہیں۔ وزیراعظم کی ہدایت پر آئندہ ہفتوں کے دوران اضافی خصوصی پروازوں سے انکی واپسی یقینی بنائیں گے۔