عرفان اور یوسف نے ’پٹھانز‘ کے نام سے کرکٹ اکیڈمی کھول لی

ہم کافی عرصے سے اکیڈمی کے بارے میں پلاننگ کررہے تھے، عرفان

عرفان اور یوسف نے اس اکیڈمی کیلیے سابق بھارتی کوچ گریگ چیپل اور کیمرون ٹریڈیل سے اشتراک کیا ہے۔ فوٹو : فائل

بھارتی کرکٹرز بھائی عرفان اور یوسف نے 'پٹھانز' کے نام سے کرکٹ اکیڈمی کھول لی۔


دونوں بھائی سمجھتے ہیں کہ ابھی ان میں 6، 7 برس کی کرکٹ باقی ہے تاہم نوجوان نسل کو کچھ واپس لوٹانے کی خاطر یہ اکیڈمی شروع کررہے ہیں۔ عرفان نے کہا کہ ہم کافی عرصے سے اکیڈمی کے بارے میں پلاننگ کررہے تھے ، اس میں کورس کو 2 حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

بچے 8 سے 9 ہفتوں کے پہلے حصے کی تکمیل کے بعد اگلے مرحلے میں چلے جائیں گے۔ عرفان اور یوسف نے اس اکیڈمی کیلیے سابق بھارتی کوچ گریگ چیپل اور کیمرون ٹریڈیل سے اشتراک کیا ہے، چیپل اس اکیڈمی کے کوچز کی کوچنگ کریں گے۔
Load Next Story