جعلی ڈگری کیس میں سابق وفاقی وزیر سمیرا ملک کے ورانٹ گرفتاری جاری

سمیرا ملک شخصی ضمانت نہ دے سکیں تو انھیں گرفتار کر کے پیش کیا جائے، عدالت کا حکم

سمیرا ملک 2002، 2008 اور 2013 میں رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئی تھیں فوٹو : فائل

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خوشاب عرفان احمد سعید نے جعلی ڈگری کیس میں عدالت میں پیش نہ ہونے پر سابق وفاقی وزیر سمیرا ملک کے ورانٹ گرفتاری جاری کردیے۔


عدالت نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کو ہدایت کی کہ ایک پولیس انسپکٹر کو سابق وزیر کے پاس بھجوایا جائے اور 10ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے ساتھ ایک شخصی ضمانت بھی لی جائے کہ وہ اگلی تاریخ پر عدالت میں پیش ہوںگی۔ اگروہ مچلکے اور شخصی ضمانت نہ دے سکیں تو انھیں گرفتار کرلیا جائے اور 27ستمبر کو عدالت میں پیش کیا جائے۔

واضح رہے کہ سمیرا ملک 2002، 2008 اور 2013 میں رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئی تھیں تاہم 2013 کے انتخابات کے بعد ان کی ڈگری کو چیلنج کیا گیا تھا ، سماعت کے بعد ان کی ڈگری جعلی قرار دے دی گئی تھی۔
Load Next Story