پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج جمہوریت کا عالمی دن منایا جارہا ہے

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 2007 میں دنیا بھر میں جمہوریت کا عالمی دن منانے کی قرار دار منظور کی

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 2007 میں دنیا بھر میں جمہوریت کا عالمی دن منانے کی قرار دار منظور کی ۔ فوٹو؛فایل

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ''جمہوریت کا عالمی دن'' منایا جا رہا ہے۔


یہ دن اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاس کردہ متفقہ قرارداد A/62/7 کے تحت دنیا بھر میں منایا جاتاہے جو کہ 2007 میں منظور کی گئی تھی، اس قرار داد میں دنیا بھر کے ممالک سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنے اپنے ممالک میں جمہوری اداروں کو مضبوط سے مضبوط تربنائیں، اپنی قومی پالیسیوں میں عوامی شرکت کویقینی بنائیں، قرارداد کی منظوری کے دوران اقوام متحدہ کے تمام ممبر ممالک نے اس بات پراتفاق کیا تھا کہ ہر سال 15 ستمبر کو دنیا بھر میں ''جمہوریت کاعالمی دن''منایاجائے گا۔

متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے عالمی یوم جمہوریت پراپنے پیغام میں کہا کہ جمہوری نظام میں عوام کو سیاسی، معاشی، ثقافتی ومذہبی اصولوں کے مطابق زندگی گزارنے کی آزادی ہوتی ہے،جمہوری نظام میں ملک کے تمام شہریوں کا قومی وسائل پر یکساں حق ہوتاہے۔
Load Next Story