ڈبل سواری پر 461 موٹرسائیکل سواروں کیخلاف مقدمات درج
پولیس نے ایک ہزار 26 موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کارروائی کی
پولیس نے ایک ہزار 26 موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کارروائی کی۔ فوٹو: شاہد علی/ایکسپریس/فائل
شہر میں پولیس نے دفعہ 144 کے تحت ایک ہزار 26 موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کارروائی کی ہے اور461 موٹر سائیکل سواروں کے خلاف مقدمات کا باقاعدہ اندراج کیا ہے۔
پولیس ترجمان کے مطابق شہر کے مختلف تھانوں کی حدود میں اسنیپ چیکنگ اور گشت کے دوران دفعہ 144 کی خلاف ورزی میں ملوث موٹر سائیکل کی ڈبل سواری کرنے والے افراد کے خلاف کارروائی کے دوران ایک ہزار 26 موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کارروائی کرکے 461 افراد کے خلاف باقاعدہ مقدمات کا اندراج کیا گیا ہے۔