رینکنگ ایک درجے ترقی سے پاکستان کا پانچواں نمبر

بھارتی ٹیم تیسری پوزیشن پر آگئی، نمبر ون کا اعزاز جنوبی افریقہ نے سنبھال لیا

بولرز میں سعید اجمل سرفہرست ،آفریدی اورمحمدحفیظ بھی ٹاپ 10 میں شامل. فوٹو : اے ایف پی

ٹوئنٹی 20 ورلڈکپ کے پہلے مرحلے میں ناقابل شکست دینے والی پاکستانی ٹیم کو ایک درجے ترقی نے رینکنگ میں پانچویں نمبر پر پہنچا دیا۔

دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو 90 رنز سے شکست دینے پر بھارتی ٹیم 4 درجے ترقی پاکر تیسری پوزیشن پر آگئی، نمبر ون کا اعزاز جنوبی افریقہ نے سنبھال لیا۔

ٹاپ ٹین میں پاکستانی بولرز کی تعداد تین ہوگئی، سرفہرست سعید اجمل اور ایک درجہ ترقی پاکر پانچویں پوزیشن سنبھالنے والے شاہد آفریدی کو محمد حفیظ نے بھی جوائن کرلیا، ٹاپ 20 بیٹسمینوں میں موجود عمر اکمل 17واں نمبر برقرار رکھے ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گرین شرٹس رینکنگ میں چھٹے سے پانچویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں، نیوزی لینڈ سے بڑی فتح ٹیم کو مزید آگے لے جاسکتی تھی،اب بھی اس کا چوتھے نمبر پر موجود سری لنکا سے ایک اور تیسرے نمبر کی ٹیم بھارت سے 2 پوائنٹس کا فرق ہے، سپر ایٹ رائونڈ میں اچھی پرفارمنس حفیظ الیون کا فاصلہ دنیا کی نمبر ون ٹی 20 ٹیم کے اعزاز سے مزید کم کردے گی۔


بھارت کو انگلینڈ کے خلاف شاندار فتح کی بدولت ایک ساتھ 4 درجے ترقی ملی، جنوبی افریقہ نے براڈ الیون سے نمبر ون پوزیشن چھین کر اسے دوسرے نمبر پر پہنچا دیا، چھٹی پوزیشن پر کیویز موجود ہیں،دو درجے ترقی سے آسٹریلیا ساتویں نمبر پر آگیا، ویسٹ انڈیز کو 4 درجے خسارے نے آٹھویں نمبر پر پہنچایا، بنگلہ دیش نویں نمبر پر آیا جبکہ آئرلینڈ اور زمبابوے کا بالترتیب دسواں اور 11واں نمبر ہے۔

پاکستان کے کئی کھلاڑیوں کی رینکنگ بھی بہتر ہوئی، بولنگ میں سعید اجمل ٹاپ پر ہیں، ایک درجے ترقی سے شاہد آفریدی پانچویں جبکہ حفیظ دودرجے بہتری کے ساتھ نویں نمبر پر پہنچ گئے۔

عمر گل 5 درجے خسارے سے 24 ویں، سہیل تنویر 29 ویں اور عبدالرزاق 8 درجہ تنزلی سے 49 ویں نمبر پر آئے، بیٹنگ میں عمراکمل 17 ویں پوزیشن پر ہیں، ناصر جمشید 51 درجے ترقی کے بعد 32 ویں اور عمران نذیر 42 درجے چھلانگ لگا کر 43 ویں نمبر پر پہنچ گئے، حفیظ ایک درجہ خسارے سے 21 ویں،شاہد آفریدی دو درجہ تنزلی سے 29 ویں۔

5 درجہ کمی سے شعیب ملک 45 اور عبدالرزاق 5 سیڑھیاں نیچے اتر کر 75 ویں نمبر پر پہنچے، ٹاپ بیٹسمین برینڈن میک کولم ہیں۔ آل رائونڈرز میں شین واٹسن پہلے، حفیظ دوسرے اور ایک درجہ تنزلی کے بعد آفریدی تیسرے نمبر پر ہیں۔

Recommended Stories

Load Next Story