پولیس مقابلوں میں 5 جرائم پیشہ ہلاک 102 ملزمان گرفتار

26 پستول، 3 دستی بم، چرس ہیروئن اور شراب کی 56 بوتلیں بھی برآمد

26 پستول، 3 دستی بم، چرس ہیروئن اور شراب کی 56 بوتلیں بھی برآمد۔ فوٹو: فائل

پولیس نے 5 جرائم پیشہ کو ہلاک کرکے 102 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ، دستی بم، منشیات اور شراب برآمد کرلی۔


کراچی پولیس ترجمان کی طرف سے جاری اعلامیے کے مطابق پولیس نے 24 گھنٹے کے دوران 104 چھاپہ مار کارروائیوں اور 5 مقابلے کے دوران 5 جرائم پیشہ کو ہلاک اور مجموعی طور پر 102 ملزمان کو گرفتار کر کے قبضے سے 26 پستول، 3 دستی بم،4 ہزار 140 گرام چرس، 235 گرام ہیروئن اورشراب کی 56 بوتلیں برآمد کرلیں، گرفتار ملزمان میں ایک دہشت گرد، چور، ڈکیت منشیات فروش اور 15 مفرور واشتہاری ملزمان شامل ہیں۔
Load Next Story