ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کراچی ڈولفنز نے کوئٹہ بیئرز کو رنز کے سیلاب میں ڈبو دیا
196 کا مجموعہ تشکیل دینے والی ٹیم نے 86 رنزسے میدان مارلیا، اسد اور فواد عالم کی نصف سنچریاں، اسٹالینز اور ٹائیگرز۔۔۔
196 کا مجموعہ تشکیل دینے والی ٹیم نے 86 رنزسے میدان مارلیا، اسد اور فواد عالم کی نصف سنچریاں، اسٹالینز اور ٹائیگرز بھی سرخرو۔ فوٹو : محمد نعمان
DASKA:
انٹر ریجن ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں کراچی ڈولفنز نے کوئٹہ بیئرز کو رنز کے سیلاب میں ڈبودیا۔
196 کا مجموعہ تشکیل دینے والی میزبان ٹیم نے86 رنزسے میدان مارلیا، اسد شفیق اور فواد عالم نے نصف سنچریاں بنائیں، شاہد آفریدی نے 4 چوکوں اور2 چھکوں کی مدد سے 11 گیندوں پر32 رنز بٹورے۔ علی خان کی جارحانہ بیٹنگ نے سیالکوٹ اسٹالینز کو لاڑکانہ بلز پر 3 وکٹ سے فتح دلا دی۔ صہیب مقصود نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے ملتان ٹائیگرزکو فاٹاچیتازکیخلاف4 رنزکی کامیابی سے ہمکنار کرایا۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جاری ٹورنامنٹ میں میزبان ڈولفنز نے کوئٹہ بیئرز کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے6 وکٹ پر 196 رنز بنا دیے، اسد شفیق(78) اور فواد عالم (58) نے چوتھی وکٹ کیلیے 113 رنزکی شراکت سے ٹیم کی پوزیشن کو مضبوط بنایا، شاہد آفریدی نے11گیندوں پر32 رنزبٹورے، ان کی اننگزمیں 4 چوکے اور 2 چھکے شامل رہے۔
اس سے قبل اوپنرز رمیز راجہ جونیئر (1) اور شاہ زیب حسن (9) جلد پویلین لوٹ گئے،فیصل اقبال 6رنز سے آگے نہیں بڑھ پائے، گوہر فیض نے 3 اورنذرحسین نے 2 وکٹیں لیں، حریف ٹیم جوابی اننگز میں 5 وکٹ پر110 رنز ہی بناسکی، تیمور خان 53 پر ناٹ آؤٹ رہے، عمرقاسم نے31 رنز اسکور کیے۔ سیالکوٹ اسٹالینز نے لاڑکانہ بلزکو3 وکٹ سے مات دی، ناکام ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں6 وکٹ پر149رنز بنائے، ظفر علی نے 59 کی اننگز کھیلی، غلام یاسین نے39 رنز ناٹ آؤٹ اسکور کیے، نیرعباس نے3 اوربلاول بھٹی نے 2 وکٹیں لیں،فاتح ٹیم نے19.1 اوورز میں7 وکٹیں گنوا کر ہدف حاصل کرلیا، مین آف دی میچ علی خان نے19 گیندوں پر48 رنزکی ناقابل شکست اننگزکھیلی، اس میں5 چوکے اور3 چھکے شامل رہے، منصور امجد37،مختار احمد36 اورحارث سہیل20 رنز بناکر نمایاں رہے۔
زاہد محمود کی 16 رنز کے عوض 5 وکٹوں کی پرفارمنس رائیگاں چلی گئی، ملتان ٹائیگرز نے مقررہ اوورز میں5 وکٹ پر 148 رنز اسکور بورڈ پرجوڑے، صہیب مقصود نے54 گیندوں پر7 چوکوں اور4 چھکوں کی مدد سے78 کی برق رفتار اننگز کھیلی،گلریز صدف نے24 گیندوں پر35 رنز بٹورے اور آؤٹ نہیں ہوئے، آصف آفریدی نے 2 وکٹیں لیں، گذشتہ روزکراچی زیبراز کو اپ سیٹ شکست دینے والی فاٹاچیتاز کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں 4 وکٹیں گنواکر 144 رنز بنا سکی، خوش دل شاہ کی 61 رنز ناٹ آؤٹ کی اننگز بیکار گئی، محمد ندیم نے 36 اورآصف آفریدی نے31 رنز بنائے، صہیب مقصود مین آف دی میچ رہے۔