سپرایٹ میں سہل پسندی کا شکار نہیں ہونگے پاکستانی کپتان

اگلے میچز میں عمرگل کی بولنگ میں بہتری کیلیے پُراعتماد ہوں، کولمبوکی پچ کے زیادہ ٹرننگ ہونے کی امید ہے، پاکستانی کپتان

اگلے میچز میں عمرگل کی بولنگ میں بہتری کیلیے پُراعتماد ہوں، کولمبوکی پچ کے زیادہ ٹرننگ ہونے کی امید ہے، پاکستانی کپتان فوٹو : اے ایف پی

لاہور:
کپتان محمد حفیظ نے واضح کیا ہے کہ پاکستانی ٹیم سپرایٹ میں سہل پسندی کا شکار ہونے کی غلطی کبھی نہیں کرے گی۔

انھوں نے کہا کہ ہم اچھی طرح جانتے ہیں کہ چیمپئن بننے کیلیے سخت محنت درکار ہے۔ ہمارے اسکواڈ میں موجود تمام 15 کھلاڑی میچ ونرز ہیں، جسے جو ذمہ داری سونپی جائے وہ اس کیلیے پوری توانائیاں صرف کردیتا ہے۔

اگلے میچز میں عمرگل کی بولنگ میں بہتری کیلیے پُراعتماد ہوں، کولمبو کی پچ پالے کیلی کی بانسبت زیادہ ٹرننگ ہونے کی امید ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ میں پہلا مرحلہ عبور کرکے سپر ایٹ میں تو پہنچ گیا مگر اس کی اصل آزمائش اب ہونے والی ہے۔

ٹیم کا سامنا دنیائے کرکٹ کی انتہائی مضبوط ترین سائیڈز جنوبی افریقہ، بھارت اور آسٹریلیا سے بالترتیب جمعے، اتوار اور منگل کو ہوگا، اس ڈیتھ گروپ میں جو بھی ٹیم ٹاپ پر رہی حقیقی معنوں میں وہی چیمپئن کہلانے کی حقدار ہوگی۔


کپتان محمد حفیظ کو بھی اس کا پورا احساس ہے اس لیے وہ بنگلہ دیش جیسی ٹیم پر فتح کا جشن منانے کے بجائے اگلے رائونڈ کی تیاریوں میں مصروف ہوگئے،انھیں اس بات کی پوری امید ہے کہ ٹیم انتہائی اہم رائونڈ میں کسی بھی قسم کی سہل پسندی کا شکار ہوکر اپنے چانسز کو ضائع نہیں کرے گی۔

حفیظ نے کہا کہ ہم یہ بات اچھی طرح جانتے ہیں کہ ٹوئنٹی20 میں کوئی بھی ٹیم کسی کو بھی آسانی سے زیر کرسکتی ہے، ہم اس مرحلے پر ذرا برابر بھی سہل پسندی کا شکار نہیں ہوں گے، ہم جانتے ہیں کہ ابھی ہمیں سخت محنت کرنا ہے۔

انھوں نے فتوحات میں ٹیم کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے لیے اچھی بات یہ ہے کہ جس پلیئر کو جو بھی ذمہ داری دیں وہ اسے نبھانے کیلیے اپنی بہترین صلاحیتوں کو بروئے کار لاتا ہے، ہمارے اسکواڈ میں موجود تمام 15 کھلاڑی میچ ونرز اور ٹیم پاکستان کیلیے بہترین پرفارمنس پیش کرنے کیلیے متحد ہے۔

فاسٹ بولنگ کے حوالے سے تشویش کے بارے میں حفیظ نے کہا کہ ہمارے پیسرز اس انداز میں پرفارم نہیں کررہے جس طرح وہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، ہمیں امید ہے کہ کولمبو کی پچ میں پالے کیلی کی بانسبت زیادہ ٹرن ہوگا۔

عمرگل کے بارے میں انھوں نے کہا کہ وہ ایک بہترین بولر اور محدود اوورز کے میچز میں اچھی بولنگ کرتے ہیں، مجھے امید ہے کہ وہ اگلے میچز میں اپنی کارکردگی میں بہتری لائینگے۔

ایک سوال پر حفیظ نے کہا کہ ہم نے بنگلہ دیش کیخلاف میچ کے دوران سپر ایٹ میں کوالیفائی کرنے کیلیے درکار 140 رنز بنانے کے بارے میں کوئی بھی بات نہیں کی، ہمارا صرف ایک مقصد فتح حاصل کرنا تھا۔
Load Next Story