سیمی فائنلز اور فائنل کیلیے کوئی اضافی دن نہیں ہوگا
منتظمین کوبہتر موسم کی امید، بارش ہونے پردونوں فائنلسٹ مشترکہ چیمپئن قرار پائینگے
سری لنکن کھلاڑی ورلڈکپ کے ابتدائی مرحلے میں کولمبو سے دور رکھے جانے پر ناخوش فوٹو: فائل
لاہور:
ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنلز اور فائنل کیلیے کوئی اضافی دن نہیں ہوگا۔
بارش کی پیشگوئیوں کے باوجود منتظمین کو ناک آئوٹ مرحلے میں موسم خوشگوار رہنے کی امید ہے، ادھر سری لنکن کھلاڑی ابتدائی مراحل میں کولمبو سے دور رکھے جانے پر ناخوش ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ورلڈ کپ کے ابتدائی رائونڈ کے بعض میچز کو بارش نے بُری طرح متاثر کیا جبکہ موسم کی مداخلت کا خطرہ اگلے رائونڈز کیلیے بھی ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات نے آئندہ دنوں میں بھی کولمبو، پالے کیلی اور ہمبنٹوٹا میں بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ سری لنکا میں ان دنوں موسم کی کارستانیوں سے مکمل آگاہی ہونے کے باوجود آئی سی سی نے سیمی فائنلز اور فائنل کیلیے کوئی اضافی دن مختص نہیں کیا۔
اگر بارش کی وجہ سے فائنل کا کھیل ممکن نہیں ہوسکا تو دونوں فائنلسٹ کو ہی فاتح قرار دیے جانے کا امکان موجود ہے۔ آئی سی سی کے ایک میڈیا آفیشل کا کہنا ہے کہ سیمی فائنلز اور فائنل کیلیے ریزرو ڈے مختص نہیں کیے گئے ہمیں پوری امید ہے کہ موسم خوشگوار اور فائنل شیڈول کے مطابق ہی ہوگا۔
واضح رہے کہ اس موسم میں سری لنکا میں ایونٹ منعقد کرنے پر آئی سی سی اور میزبان بورڈ کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے تاہم میزبان بورڈکے سیکریٹری نشانتھا رانا ٹنگا کا کہنا ہے کہ ٹورنامنٹ کی تاریخوں کا فیصلہ آئی سی سی کے فیوچر ٹور پروگرام کے تحت ہوتا ہے۔ سپر ایٹ رائونڈ کا آغاز جمعرات سے ہورہا ہے،سیمی فائنلز 4 اور 5 جبکہ فائنل 7 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔
دوسری جانب سری لنکا کے کھلاڑی خود کو کولمبو کے اپنے پسندیدہ وینیو آر پریماداسا سے دور رکھے جانے پر خوش نہیں ہیں، آئی لینڈرزکا دارالحکومت میں ریکارڈ کافی بہتر تاہم پہلے مرحلے میں انھیں اپنے میچز ہمبنٹوٹا میں کھیلے پڑے۔
جہاں انھیں جنوبی افریقہ کے خلاف شکست ہوئی اور اب سپر ایٹ کے تمام مقابلے پالے کیلی میں ہوںگے، البتہ سیمی فائنلز میں رسائی کی صورت میں میزبان ٹیم کولمبو آسکے گی۔