اسلام آبادمیں کریک ڈاؤن تحریک انصاف کے درجنوں کارکن گرفتار
دھرنے سے واپس آنیوالے کارکنوں کی چہروں پر بنے جھنڈوں سے شناخت، 3 ڈاکٹر بھی پکڑلیے
ایکسپریس وے پر نعرے بازی کرنیوالے 7 کارکنوں کو بھی گرفتار کرکے دفعہ 188 کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔ فوٹو: اے ایف پی
وفاقی دارالحکومت میں پولیس نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے تحریک انصاف کے درجنوں کارکنوں کو گرفتار کرلیا۔
پولیس نے پمز اسپتال کے قریب نوری اسٹاپ ،آئی ایٹ، راول ڈیم چوک پر ناکے لگائے اور دھرنے سے واپس آنے والے متعدد کارکنوں کو گرفتار کرلیا، کارکنوں کو قیدیوں کی گاڑیوں میں ڈال کر مختلف تھانوں کی حوالات میں بند کر دیا گیا ہے، کارکنوں کی پہچان ان کے چہروں پر بنے پارٹی ٹیٹو اور جھنڈوں سے کی جا رہی ہے۔ گرفتار ہونے والوں میں صوابی اسپتال کے تین ڈاکٹر بھی شامل ہیں۔
ایکسپریس وے پر نعرے بازی کرنیوالے 7 کارکنوں کو بھی گرفتار کرکے دفعہ 188 کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔ علاوہ ازیں پولیس نے راولپنڈی سے اسلام آباد داخلہ کے تمام راستوں پر ایک بار پھر کنٹینر رکھ دیے۔ دوسری جانب سینٹرل جیل گوجرانوالہ سے مزید 113 افراد، ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا سے 13 کارکنوں کو رہا کردیا گیا۔