سیہون دیرینہ دشمنی پرباپ بیٹے کو قتل کردیا گیا
ملزمان فرار، گائوں نواب لہر میں زمین کے تنازع پر اب تک 5 افراد مارے جاچکے۔
دیرینہ دشمنی پر ملزمان نے فائرنگ کرکے باپ بیٹے کو قتل کردیا، ملزمان فرار۔ فوٹو: فائل
دیرینہ دشمنی پر ملزمان نے فائرنگ کرکے باپ بیٹے کو قتل کردیا، ملزمان فرار۔
تفصیلات کے مطابق سیہون کے مکرانی محلہ میں ملزمان سکندر لہر اور پپو لہر نے دیرینہ دشمنی پر فائرنگ کرکے عبدالستار لہر اور اس کے بیٹے 26 سالہ ضمیر حسین کو قتل کردیا، ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔
سیہون پولیس نے لاشیں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردیں۔ واقعے کا مقدمہ درج نہیں کیا گیا، فریقین کا تعلق لاڑکانہ کے گائوں نواب لہر سے ہے اور ان کے مابین زمین کا تنازع چلا آرہا ہے جس میں اب تک 5 افراد قتل ہوچکے ہیں۔