ہاکس بے شاہراہ کو چوڑا کرنے کے کام کا آغازکردیا گیا
ہاکس بے اسکیم 42، گردونواح کے رہائشیوںاورتفریح کیلیے آنیوالوںکوسہولت ہوگی
15.33کلومیٹرپربرساتی نالے بنادیے ہیں،ڈی جی لیاری ڈیولپمنٹ اتھارٹی آغامقصود
KARACHI:
لیاری ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے 7.89کلومیٹر مرکزی ہاکس بے شاہراہ کو چوڑا کرنے کے کام کا آغاز کردیا گیاہے۔
تاکہ ہاکس بے اسکیم 42 اور گرد و نواح کے رہائشیوںکے ساتھ ساتھ سینڈز پٹ اور ہاکس بے کے ساحلوں پر پکنک کے لیے جانے والوں کو ٹریفک کی بہتر سہولیات میسر آسکیں جس کی وجہ سے ہاکس بے روڈ پر ٹریفک کی روانی بلا تعطل جاری رہ سکے گی۔
ڈائریکٹر جنرل لیاری ڈیولپمنٹ اتھارٹی آغا مقصود عباس نے اپنے دفتر میں ہونے والے اعلیٰ سطح کے اجلاس کے موقع پر ہاکس بے اسکیم میں انفرا اسٹرکچر ڈیولپمنٹ اور دیگر ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا اور اعلیٰ افسران و انجینئرز کو ترقیاتی کاموں کو مزید تیز کرنے کیلیے ہدایات دیں۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ شاہراہ کو چوڑا کرنے کی وجہ سے اسکیم 42 میں رہائش اختیار کرنیوالے کم وقت میں اپنے گھروں کو پہنچ سکیں گے،مرکزی ہاکس بے شاہراہ کی چوڑائی 300 فٹ پر مشتمل ہوگی اور موجودہ شاہراہ 48 فٹ دورویہ کو دگنا کرکے 96 فٹ کیا جارہا ہے یعنی 48 فٹ روڈ آنے اور 48 فٹ جانے کیلیے میسر آسکے گا۔