پی آئی اے کے ذمے پی ایس او کے واجبات 10 ارب تک پہنچ گئے
پی ایس او نے واجبات کی ادائیگی تک پی آئی اے کو ایندھن کی فراہمی کم کرنیکی وارننگ دیدی
پی ایس او نے واجبات کی ادائیگی تک پی آئی اے کو ایندھن کی فراہمی کم کرنیکی وارننگ دیدی۔ فوٹو: فائل
پی آئی اے کے ذمے پاکستان اسٹیٹ آئل کے واجبات10 ارب روپے تک پہنچ گئے ہیں جبکہ پی ایس او نے واجبات کی ادائیگی تک ایندھن کی فراہمی کم کرنے کی وارننگ دیدی ہے۔
ذرائع کے مطابق پی آئی اے پرپی ایس او کے واجبات بڑھ کر10 ارب روپے تک پہنچ گئے ہیں۔ پچھلے سال بھی واجبات کی ادائیگی پر مسائل کے سبب پی ایس او نے سپلائی میں کمی کردی تھی جس کے بعد پی آئی اے حکام نے ادائیگی کے پلان مرتب کرنے کے کی یقین دہانی کرائی تھی، تاہم عملدرآمد نہ ہونے کے باعث واجبات میں مزید 3 ارب روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کو ادائیگی نہ کرنے پر فیول کی سپلائی میں کمی کی وارننگ دیدی ہے۔