اسٹیل ملز ملازمین کو عید سے قبل تنخواہیں دیدی جائینگی ترجمان
پیکیج کے ساڑھے18ارب سے5 ویں قسط ملتے ہی ڈیڑھ ماہ کی تنخواہوں کی ادائیگی کی جائے گی
رواں ماہ پیداوار 30 فیصد رہی، اکتوبرکیلیے ہدف 40 فیصد مقرر کیا گیا ہے،چیف ایگزیکٹو آفیسر۔ فوٹو: فائل
KARACHI:
ترجمان پاکستان اسٹیل نے اپنے ایک اعلامیے میں بتایا کہ پاکستان اسٹیل کے ملازمین کو عیدالاضحی سے قبل تنخواہیں ادا کردی جائیں گی۔
حکومتی مالیاتی پیکیج کے 18 ارب 50 کروڑ روپے میں سے5 ویں قسط کی وصولی کے بعد اسی ہفتے کے دوران ڈیڑھ ماہ یعنی جولائی 2014 کی نصف اور ماہ اگست 2014 کی مکمل تنخواہیں ملازمین کو ادا کردی جائیں گی۔ واضح رہے کہ حکومتی مالیاتی پیکیج کی بدولت خام مال کی مسلسل آمد سے رواں ماہ ستمبر 2014 کے دوران پیداوار 30 فیصد رہی ہے جبکہ ماہ اکتوبر 2014 کے دوران پیداواری ہدف 40 فیصد مقرر کیا گیا ہے۔
چیف ایگزیکٹو آفیسر میجر جنرل (ریٹائرڈ) ظہیراحمد خان ہلال امتیاز (ملٹری) نے کہا کہ ادارے کے ملازمین کے نظم و ضبط کی پابندی کرنے اور روز و شب محنت سے پیداوار میں اضافے سے پاکستان اسٹیل کی ساکھ بحال ہورہی ہے جو ملک و قوم کے لیے خوش آئند ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کارخانوں کی مرمت و دیکھ بھال کے کام بھی وسائل کے مطابق سرانجام دیے جارہے ہیں اور توقع ہے کہ کارخانوں کی مرمت کے کام بروقت ہونے کی بدولت پاکستان اسٹیل کی کارکردگی میں مزید بہتری آئے گی۔ انتظامیہ پاکستان اسٹیل وزارتِ صنعت و پیداوار کی ہدایت کے مطابق پاکستان اسٹیل کی ترقی کیلیے اقدامات کررہی ہے جس کو ہر سطح پر سراہا جارہاہے۔