اینا ایوانووک پین پیسفک ویمنز ٹینس کی چیمپئن بن گئیں

ٹوکیو اوپن میں امریکی پلیئر وارویرا لیپچنکو کے ٹائٹل جیتنے کا خواب کیرولینا پلسکوا کے ہاتھوں چکناچور

ٹوکیو: سرب اسٹار اینا ایوانووک پین پیسفک ویمنز ٹینس ٹورنامنٹ کی وننگ ٹرافی تھامے مسکرارہی ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی

KARACHI:
اینا ایوا نووک نے پین پیسفک ویمنز ٹینس کی چیمپئن بننے کا اعزاز پالیا، انھوں نے فائنل میں ڈینش حریف کیرولین ووزینسکی کو 6-2 ،7-6(7/2) سے شکست دیدی۔

کوریا اوپن کے فائنل میں سیکنڈ سیڈ جمہوریہ چیک کی کیرولینا پلسکووا نے امریکی حریف وارویرا لیپچنکو کے کیریئر کی اولین ٹرافی جیتنے کا خواب چکناچور کردیا، وہ یہ مقابلہ 6-3 ،6-7 (5/7) اور6-2 سے ہارگئیں، ووہان ویمنز ٹینس میں وینس ولیمز کی ہمت ابتدا ہی میں جواب دے گئی، فرانسسکا شیوانے، کرومی نارااور مارینا ایراکووک بھی ابتدائی رائونڈکی مہمان بن گئیں۔

تفصیلات کے مطابق سربین ٹینس اسٹار اینا ایوا نووک نے پین پیسفک ویمنز ٹینس کے فائنل میں کیرولین ووزینسکی کو6-2 ، 7-6 (7/2) سے شکست دیدی، 26 سالہ سرب ٹینس اسٹار کو یہ مقابلہ جیتنے میں محض99 منٹ صرف ہوئے، اس فتح کیساتھ ہی باہمی مقابلوں میں سابق عالمی نمبرون اینا نے کیرولین ووزینسکی نے 5-2 سے ریکارڈ کو مزید بہتر بنالیا، تھرڈ سیڈ اینا نے کہا کہ ووزینسکی سے مقابلہ خاصا مشکل رہا، ہم دونوں نے طویل شاٹس کھیلے لیکن آخرکار فتح میرا مقدر بنی، عالمی درجہ بندی میں 10ویں پوزیشن پر فائز اینا نے کیریئر کے 15ٹائٹلز میں سے چار ٹرافیاں رواں سیزن میں جیتی ہیں۔


ووزینسکی بہت اچھی دفاعی پلیئر ہیں اور انھوں نے دوران میچ مجھے خاصا پریشان کیے رکھا،اینا پہلی مرتبہ پین پیسفک ٹائٹل اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوئی ہیں، وہ لگاتار آٹھویں مرتبہ اس میں شریک ہوئی تھیں۔ دوسری جانب سیئول میں کوریا اوپن کے فائنل میں سیکنڈ سیڈ جمہوریہ چیک کی کیرولینا پلسکووا نے امریکی حریف وارویرا لیپچنکو کے کیریئرکی اولین ٹرافی جیتنے کا خواب چکناچور کردیا، وہ کیریئر کا پہلا فائنل کھیل رہی تھیں، کیرولینا نے یہ مقابلہ 6-3 ،6-7 (5/7) اور6-2 سے جیت لیا۔

ادھر ووہان ویمنز ٹینس ٹورنامنٹ میں7 مرتبہ کی گرینڈ سلم چیمپئن وینس ولیمز پہلے رائونڈ کی مہمان بن گئیں، انھیں فرنچ پلیئرکیرولین گارشیا نے حیران کن طور پر 6-4 ، 4-6 اور 7-6 (8/6) سے مات دے دی، گارشیا نے پہلا سیٹ جیتا لیکن دوسرے میں تجربہ کار امریکی حریف نے کامیابی حاصل کرتے ہوئے حساب برابرکیا لیکن تیسرے سیٹ میں ٹائی بریک پر گارشیا نے فتح سمیٹ لی، مقابلہ ڈھائی گھنٹے جاری رہا، کیرولینا اب دوسرے راؤنڈ میں 5 سیڈ اگنیسکا ریڈوانسکا کا سامنا کریں گی، 20 میں سے 19 ٹاپ پلیئرز چینی ایونٹ میں جلوہ گر ہیں، جس میں ٹاپ سیڈ سرینا ولیمز اور ماریا شراپووا بھی شامل ہیں، 2.4 ملین ڈالر انعامی مالیت کے ایونٹ میں دیگر فرسٹ رائونڈ میچز میں ہوم فیورٹ ژو شیلن کو امریکی حریف ایلیسون ریسکی کیخلاف انجری کے سبب4-6 ،6-4 اور 6-6 کے اسکور پر دستبردار ہونا پڑا۔

جمہوریہ چیک کی باربورا زالووا اسٹرائیکو ا نے سلواکین حریف ڈنیلا ہنچووا کو 7-6(7/5)، 7-6(7/2) سے ہرادیا، الینا سویٹولینا نے اطالوی پلیئر کمیلا جیورجی کو 6-2 اور6-3 سے زیر کیا، سویٹلانا کزنٹسووا نے جاپانی حریف کرومی نارا کو 6-3 اور6-2 جبکہ ایکٹرینا ماکارووا نے سرب حریف بوجانا جوانوسکی کو 6-2 اور6-2 سے ہرادیا، قازقستان کی زرینہ ڈیاس نے کلارا کوکولوا کو 6-4 ،6-7 (7/1) اور6-2 سے مات دی،کرسٹن فلپکنز نے فرانسسکا شیوانے پر 2-6 ،7-6(7/2) اور6-4 سے غلبہ پالیا، اٹلی کی کیرن کینپ نے کیوی حریف مارینا ایراکووک کو 6-4 ،2-6 اور6-1 سے قابو کرلیا۔
Load Next Story