خلیج تعاون کونسل سے آزادانہ تجارتی معاہدہ چاہتے ہیںحناربانی

افغان قیادت میں مفاہمتی عمل کی حمایت کرینگے، جی سی سی ٹرائیکا، افغان ہم منصب سے گفتگو

افغان قیادت میں مفاہمتی عمل کی حمایت کرینگے، جی سی سی ٹرائیکا، افغان ہم منصب سے گفتگو۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ پاکستان مستقبل قریب میں خلیج تعاون کونسل کے ساتھ آزادانہ تجارتی معاہدہ کو حتمی شکل دینا چاہتا ہے۔


وزیر خارجہ نے یہ بات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر جی سی سی ٹرائیکا کے ساتھ ملاقات کے دوران کہی جو سعودی عرب کے نائب وزیر خارجہ' بحرین کے وزیر خارجہ اور خلیج تعاون کونسل کے سیکریٹری جنرل پر مشتمل ہے۔ حناربانی نے کہا پاکستان خلیج تعاون کونسل کے ساتھ مختلف شعبوں میں تجارت کو وسعت دینے کا خواہش مند ہے۔ جی سی سی کے ساتھ پاکستان کی خصوصی وابستگی کے پیش نظر اسے بھی پاکستان کو ترجیحی حیثیت دینی چاہیے۔

اس موقع پر خلیج تعاون کونسل کے سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ وہ پاکستان کے عوام سے خصوصی لگائو رکھتے ہیں اس لئے پاکستان اس کے لیے بڑی ترجیحی حیثیت رکھتا ہے انہوں نے وزیر خارجہ کو یقین دلایا کہ وہ پاکستان کے ساتھ فری ٹریڈ ایگریمنٹ کا خصوصی جائزہ لیں گے۔
Load Next Story