جنیو ا ڈاکٹرقدیرسے روابط تین سوئس شہریوں کوقید کی سزا
ملزم ڈاکٹرقدیر سے دوستی قائم کرکے انھیںسینٹری فیوجزکے حصے دیتے تھے،پراسیکیوٹرجنرل
ملزم ڈاکٹرقدیر سے دوستی قائم کرکے انھیںسینٹری فیوجزکے حصے دیتے تھے،پراسیکیوٹرجنرل . فوٹو فائل
سوئٹزرلینڈ کی عدالت نے اپنے شہریوںکوڈاکٹرعبدالقدیرخان سے دوستانہ روابط کی پاداش میںقیدکی سزا سنا دی ہے ۔
بدھ کو روسی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سوئٹزرلینڈکی عدالت نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے گروپ کی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی پاداش میں اپنے تین شہریوںکودوسال سے چارسال تک قیدکی سزا سنادی ہے۔ یہ گروپ ایران،شمالی کوریا اورلیبیا کوجوہری ٹیکنالوجی فراہم کرتا تھا ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ملزم افراد فریدریخ تینر اور ان کے بیٹے مارکو اور اور انجینئر ہیں۔ وہ یورینیم کو افزودہ کرنے والے سینٹری فیوجزبناتے تھے۔ پراسیکیوٹرجنرل کے مطابق ملزم ڈاکٹر عبدالقدیر خان سے دوستانہ روابط قائم کرکے انھیں سینٹری فیوجزکے حصے فراہم کرتے تھے۔ سوئٹزرلینڈ کے باشندوں پر گزشتہ سال ماہ دسمبر میں الزام لگایا گیا تھا۔