لانڈھیبھائی نے بہن کوغیرت کے نام پرقتل کردیا

سینے میں 3 گولیاں مارکر ملزم فرار، مرضی سے شادی کرکے پہلی مرتبہ گھرآئی تھی ،پولیس

سینے میں 3 گولیاں مارکر ملزم فرار، مرضی سے شادی کرکے پہلی مرتبہ گھرآئی تھی ،پولیس۔ فوٹو: فائل

لانڈھی میں بھائی نے بہن کو غیرت کے نام پر گھر میں فائرنگ کر کے ہلاک کردیا اور ملزم فرار ہوگیا ۔


تفصیلات کے مطابق سکھن تھانے کی حدود لانڈھی لیبراسکوائر سیکنڈ فلورفلیٹ نمبر549 کی رہائشی35سالہ شہناز کوگھر میں اس کے بھائی ظفرعلی نے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا اورفرارہو گیا ، شہنازکی لاش جناح اسپتال پہنچائی گئی، سب انسپکٹر رفیع اﷲ نے بتایا کہ متوفیہ گزشتہ ماہ اگست میں گھروالوں کی مرضی کے بغیرمحمد نعیم نامی شخص کے ساتھ چلی گئی تھی اوراس سے شادی کر لی تھی،گزشتہ روز متوفیہ شادی کے بعد پہلی مرتبہ اپنے گھر والوں سے ملنے آئی تھی کہ اس کے بھائی نے سینے میں 3 گولیاں مارکر ہلاک کر دیا ۔
Load Next Story