سعودی عرب میں دنیا کا بلند ترین اور منفرد پرچم لہرا دیا گیا
دنیا کے اس بلند ترین پرچم کو 170 میٹر اونچے پول پر جدہ میں شاہراہ اندلس کے کنارے واقع گراؤنڈ میں لہرایا گیا ہے
دنیا کے اس بلند ترین پرچم کو 170 میٹر اونچے پول پر جدہ میں شاہراہ اندلس کے کنارے واقع خادم الحرمین الشریفین گراؤنڈ میں لہرایا گیا ہے۔ فوٹو : فائل
HONG KONG:
سعودی عرب میں دنیا کا سب سے بلند ترین اور منفرد پرچم تیار کرلیا گیا۔
ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق دنیا کے اس بلند ترین پرچم کو 170 میٹر اونچے پول پر جدہ میں شاہراہ اندلس کے کنارے واقع خادم الحرمین الشریفین گراؤنڈ میں لہرایا گیا ہے۔ پرچم کی لمبائی 49 اعشاریہ پانچ اور چوڑائی 33 میٹر ہے جس میں مجموعی طور پر 1635 مربع میٹر کپڑا استعمال کیا گیا ہے۔ پرچم کا وزن 750 کلو گرام ہے۔ اس قومی پرچم پر کھجور اور دو تلواروں کا نشان دور سے دکھائی دیتا ہے۔
منفرد پرچم کے پراجیکٹ ڈائریکٹر انجینئر شریف البحار نے میڈیا کو بتایا کہ بھاری بھرکم جھنڈے کو تھامنے کے لیے جدید آلات سے آراستہ 500 ٹن لوہے سے ایک بڑا پول تیار کیا گیا ہے۔ پول پر چڑھنے کے لیے اس کے ساتھ ایک سیڑھی بھی بنائی گئی ہے جس کے ذریعے جھنڈے کو اس کی چوٹی تک با آسانی پہنچایا جا سکتا ہے۔ عبدالطیف جمیل نامی ایک شہری کی کاوش سے تیار کردہ اس پرچم کو سعودی عرب کے 84 ویں قومی دن کی تقریب کے موقع پر قوم کے نام کیا گیا ہے۔