او جی ڈی سی ایل کے حصص 2 اکتوبر کو فروخت کرنے کا اعلان
2اکتوبر یا اس کے قریب 10فیصد عمومی وگلوبل ڈپازٹری شیئرز کی ثانوی پیشکش 22 ستمبر کی اختتامی شیئر پرائس کی بنیاد پر ہوگی
مخصوص حصہ کمپنی ملازمین کے لیے مختص، لندن اسٹاک ایکس چینج میں جی ڈی ایسز کی تجارت 21 اکتوبر سے 16 تاریخ کو طے قیمت پر ہو گی، نجکاری کمیشن۔ فوٹو: فائل
LIBREVILLE:
نجکاری کمیشن نے آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) کے حصص کی نیلامی کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے جس کے مطابق 2 اکتوبر 2014 یا اس کے قریب مجموعی شیئرز اور گلوبل ڈپازٹری شیئرز (جی ڈی ایس) کی ثانوی پیشکشیں جاری کی جائیں گی۔
یہ پیشکش او جی ڈی سی ایل شیئر کیپٹل کے10 فیصد کی نمائندگی کریں گی جو 32 کروڑ 24 لاکھ 60 ہزار900 شیئرز پر مشتمل ہو گی جو او جی ڈی سی ایل کے مجموعی شیئرکیپٹل کے7.5 فیصد کے مساوی ہے اور جس کی بنیاد22 ستمبر 2014 کو او جی ڈی سی ایل کی اختتامی شیئر پرائس پر مشتمل ہو گی جس کی اندازاً قیمت 83 ارب 89 کروڑ 1 0لاکھ روپے/ 81 کروڑ 60 لاکھ ڈالر ہوگی۔
یہ انسٹیٹیوشنل پیشکش جو جی ڈی ایس کی شکل میں بین الاقوامی سرمایہ کار اداروں کے لیے ہوگی جس میں امریکی کوالیفائیڈ انسٹیٹیوشنل بائر بھی شامل ہیں جو یو ایس سیکیورٹیز ایکٹ 1993 کے قاعدہ نمبر 144 اے اور امریکا سے باہر سیکیورٹیز ایکٹ کے قاعدہ ایس کے تحت ہے اور جس میں انسٹیٹیوشنل، اہم سرمایہ کاروں اور عوام الناس میں شیئرز کی پیشکش شامل ہے جبکہ ایک مخصوص حصہ او جی ڈی سی ایل کے ملازمین کے لیے بھی ہو گا، شیئرز کراچی، لاہور اور اسلام آباد اسٹاک ایکسچینجز میں لسٹڈ ہیں اور یہاں ان کا لین دین ہوتا ہے۔
جی ڈی ایسز لندن اسٹاک ایکسچینج میں لسٹڈ ہیں جہاں پر جی ڈی ایسز 10 شیئرز کی اوجی ڈی سی کی علامت کے تحت نمائندگی کرتا ہے، شیئرز اور جی ڈی ایسز کی قیمت بک بلڈنگ طریقہ کار کے تحت طے کی جائے گی، یہ قیمت 16 اکتوبر 2014 کے قریب طے کی جائے گی، لندن اسٹاک ایکسچینج میں جی ڈی ایسزکے غیرمشروط لین دین کا پہلا دن 21 اکتوبر 2014 کے قریب متوقع ہے، مقامی انسٹیٹیوشنل پیشکش بین الاقوامی پیشکش کے قریب ہی ہوگی تاہم مقامی پبلک پیشکش، بین الاقوامی پیشکش کے بند ہونے پر ہوگی (حتمی انسٹیٹیوشنل آفر پرائس میں رعایت کے ساتھ) یا پھر ایک ڈسکاؤنٹ پر پاکستانی حکومت کی نجکاری سے متعلق کابینہ کمیٹی کی طرف سے منظوری دی جائے گی، پیشکشوں سے حاصل ہونے والی تمام آمدنی حکومت پاکستان کی ملکیت ہو گی جو فروخت کنندہ شیئر ہولڈر ہے۔
سٹی گروپ گلوبل مارکیٹس لمیٹڈ، میرل لنچ انٹرنیشنل اور کے اے ایس بی بینک لمیٹڈ اجتماعی طور پر بین الاقوامی اور مقامی انسٹیٹیوشنل آفرنگ کے مشترکہ بک رنر ہیں جبکہ کے اے ایس بی بینک مقامی پبلک آفرنگ کا لیڈ منیجر ہے۔ پاکستان اور اوجی ڈی سی ایل 180 دن کی مدت کیلیے لاک اپ پیریڈ کے تابع ہوں گے، BofAML، سٹی گروپ اور KASB کی چھوٹ کے لحاظ سے ٹرانزیکشن کے تعارف کے موقع پر وزیر مملکت نجکاری محمد زبیر نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ او جی ڈی سی ایل کیلیے سرمایہ کاری ایک پر جوش اور دلچسپ امر ہے، یہ اعلیٰ معیار کا ایسیٹ ہے جو کارکردگی اور شیئر ہولڈرز کیلیے اہمیت کے طویل ریکارڈ کا حامل ہے۔